جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پولیس انسپکٹر کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کا مقدمہ درج 

اگر میرے بھائی نے کچھ غلط کای ہے تو اسے سزا ملنی چاہئے :نایب وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پولیس انسپکٹر کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کا مقدمہ درج 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

جموں: جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک پولیس انسپکٹر کے خلاف اُن کے معلوم ذرائع آمدن سے زائد کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے جمع کرنے کے الزام میں ناجائز اثاثہ جات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اے سی بی کی جانب سے کی گئی تصدیقی کارروائی میں انکشاف ہوا کہ انسپکٹر وجے سنگھ چودھری‘جو کہ نائب وزیر اعلیٰ ‘سریندر سنگھ چودھری کے بھائی ہیں‘ساکن نونیال، نوشہرہ (ضلع راجوری) اور اس وقت یونین ٹیریٹری لداخ میں تعینات، نے مبینہ طور پر دس سے زائد جائیدادیں حاصل کیں، جن میں مکانات، دکانیں اور تقریباً۱۰۰کنال اراضی شامل ہیں۔ یہ جائیدادیں زیادہ تر ان کے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے نام پر درج ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر انسدادِ بدعنوانی ایکٹ۱۹۸۸کی دفعہ۱۳(۱)(بی)کے ساتھ دفعہ۱۳(۲)کے تحت ایف آئی آر نمبر۰۲/۲۰۲۶ پولیس اسٹیشن اے سی بی سینٹرل میں درج کی گئی اور باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تحقیقات کے دوران خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی جموں سے تلاشی وارنٹ حاصل کیے گئے، جس کے بعد اے سی بی کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان میں جموں کے کلوچک علاقے کے سنتوکھ وہار میں واقع رہائش گاہ، نوشہرہ کے نونیال میں گھر، اور باجلتا کے تُتے دی کھوئی علاقے میں قائم اسٹون کریشر اور ٹائل فیکٹری سمیت دیگر کاروباری مقامات شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بی این ایس ایس کی دفعہ۱۸۵ کے تحت جموں کے چند دیگر مقامات کی بھی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران کچھ مبینہ طور پر اہم دستاویزات برآمد کر کے ضبط کی گئی ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے اے سی بی کی کارروائی کے بعد اپنے بھائی کا دفاع کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’یہ لڑائی شروع ہو چکی ہے اور ہم اسے قانونی طور پر لڑیں گے۔ ہمیں ہندوستان کی عدلیہ پر اور جموں و کشمیر کے بہت سے دیانتدار افسران پر بھروسہ ہے جو انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ اگر وجے سنگھ غلط ہیں تو انہیں سزا ملنی چاہیے‘‘۔
چودھری نے اپنے بھائی کے سروس ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گرسائی، تھنہ منڈی، ڈوڈہ اور سپوال میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا اور جہاں بھی تعینات رہے، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے باعث شہرت حاصل کی۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما نے اس چھاپے کو اپنے خاندان کو’ڈرانے اور بدنام کرنے‘ کی کوشش قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پولیس محکمہ کے اندرونی اختلافات ان کے بھائی کی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔
چودھری نے کہا’’جو لوگ سمجھتے ہیں کہ اس گھر سے کوئی خزانہ نکلے گا، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ پہلے بھی آپ نے دیکھا کہ کارروائیاں ہوئیں، کیا برآمد ہوا؟ کئی فائلیں میرے پاس آتی ہیں جن میں لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں اور بعد میں بری ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک بحث ہے‘‘۔
نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا’’ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم کون ہیں اور کس موقف پر کھڑے ہیں۔ آخرکار سچ ہی غالب آئے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی پی پربھات کا بڈگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Next Post

نائب صدر جمہوریہ کی کشمیر آمد 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
نائب صدر جمہوریہ کی کشمیر آمد 

نائب صدر جمہوریہ کی کشمیر آمد 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.