جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راشٹرپتی بھون میں مرمو نے راج گوپالاچاری کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-24
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 23 فروری (یواین آئی)
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں راشٹرپتی بھون میں ’راجا اُتسو‘ کے دوران عظیم مجاہدِ آزادی اور پہلے ہندوستانی گورنر جنرل سی۔راجاگوپالاچاری کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
محترمہ مرمو نے اسے فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ “آج مجھے راشٹرپتی بھون میں نصب ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کا تاریخی موقع ملا۔ میں ان کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ چکرورتی راج گوپالاچاری کو خراج پیش کرکے ہم نے ہندوستان کے وقار کو عزت دی ہے۔”
راجگوپالاچاری کا یہ مجسمہ راشٹرپتی بھون میں نصب برطانوی معمار اڈون لوٹینس کے مجسمے کی جگہ نصب کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نوآبادیاتی علامات سے آگے بڑھ کر ہندوستانی شناخت کو عزت دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ نقاب کشائی کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ ایک قابلِ ستائش کوشش ہے جو ہندوستان کی تقدیر کو سنوارنے والی عظیم شخصیات کو خراج پیش کرنے اور نوآبادیاتی ذہنیت کے اثرات کو ترک کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ راج جی نے گورنمنٹ ہاؤس (راشٹرپتی بھون) میں اپنے کمرے میں رام کرشن پرمہنس اور مہاتما گاندھی کی تصاویر آویزاں کرکے ہندوستان کی روحانیت اور خدمت کی روایت کو اعلیٰ مقام دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی وراثت پر فخر کرنے اور غلامی کی ذہنیت کے اثرات کو ختم کرنے کی قومی مہم میں راج جی کے نظریات جھلکتے ہیں۔
صدر نے کہا کہ غیر ملکی اقتدار کے دوران عوام سے فاصلہ رکھنا برطانوی حکمرانوں کی ایک سوچی سمجھی پالیسی تھی۔ انہوں نے کہاکہ “ہمارے آزاد ملک اور ہمارے جمہوری نظام میں عوام سے جڑے رہنا ہمارا اصول ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ راشٹرپتی بھون قوم کی عمارت ہے، تمام شہریوں کی عمارت ہے اور اس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اکھلیش یادو کا سرکاری اسکولوں کو بڑے پیمانے پربندکیئے جانے کا الزام، اسے ’تعلیم کے خلاف سازش‘ قرار دیا

Next Post

پراہار:انسدادِ دہشت گردی کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

پراہار:انسدادِ دہشت گردی کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.