جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر :’بے زمین و بے گھر خاندانوں کیلئے کوئی زمین نہیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر :’بے زمین و بے گھر خاندانوں کیلئے کوئی زمین نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعہ کو محکمہ مالیات نے واضح کیا کہ سری نگر میں رہائش پذیر بے زمین اور بے گھر خاندانوں کو زمین یا مکان فراہم کرنے کے لیے اس وقت کوئی نیا منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔
یہ وضاحت نیشنل کانفرنس کی رکنِ اسمبلی شمیِمہ فردوس کے اُس سوال کے جواب میں پیش کی گئی جس میں انہوں نے استفسار کیا تھا کہ آیا حکومت سری نگر میں بے گھر اور بے زمین خاندانوں کو زمین یا مکان فراہم کرنے کی کوئی پالیسی بنانے جا رہی ہے۔
حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ فی الحال ایسا کوئی نیا منصوبہ موجود نہیں، تاہم گزشتہ برسوں میں اس حوالے سے دو اہم حکومتی فیصلے عمل میں لائے گئے تھے۔
جواب کے مطابق ادارہ جاتی کونسل کے فیصلے نمبر۱۵۸/۲۰۲۳مورخہ۲۱جون۲۰۲۳کے تحت حکومت نے ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت مستحق بے زمین استفادہ کنندگان کو دیہی ترقی محکمے کی مستقل انتظار فہرست۲۰۱۸۔۲۰۱۹کے مطابق۵مرلہ سرکاری زمین لیز پر دینے کی منظوری دی تھی۔
جواب میں مزید بتایا گیا کہ کونسل آف منسٹرز کے فیصلے میں دوران سیلاب، لینڈ سلائیڈ، بادل پھٹنے اور زلزلوں جیسی قدرتی آفات سے بے زمین ہونے والے خاندانوں کو بھی۵مرلہ سرکاری زمین لیز پر دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے مطابق مستفید خاندانوں سے کوئی پریمیئم وصول نہیں کیا جائے گا جبکہ سالانہ گراؤنڈ رینٹ صرف۱۰روپے فی مرلہ مقرر کی گئی ہے۔ لیز کی مدت۴۰سال ہوگی جس میں ضابطے کے مطابق توسیع کی جا سکے گی۔
حکومت نے واضح کیا کہ یہ تمام اسکیمیں مخصوص زمروں کے لیے ہیں، اور سری نگر کے شہری علاقوں کے لیے فی الوقت کوئی نئی جامع پالیسی تجویز کے مرحلے میں نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کالعدم قرار، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

Next Post

’ہر چیز میں سیاست نہ کریں ‘ عمر کی ڈی سی کشتواڑ کے حالیہ حکمنامے کی وضاحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘

’ہر چیز میں سیاست نہ کریں ‘ عمر کی ڈی سی کشتواڑ کے حالیہ حکمنامے کی وضاحت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.