ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی ڈی پی کا فری ٹریڈ پالیسی پر آل پارٹی میٹنگ کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ساسکی اسکیم پر وحید پرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: جموں کشمیر اسمبلی میں بجٹ مباحثے کے دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم ایل اے وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ غیر ملکی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدوں نے وادی کی باغبانی معیشت، خصوصاً سیب صنعت کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
    پرہ نے اس مسئلے پر آل پارٹی میٹنگ بلانے کی پرزور اپیل کی تاکہ وزیر اعظم تک ایک مشترکہ موقف پہنچایا جا سکے۔
    پی ڈی پی لیڈرنے کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری اور شدت پسندی کے سائے سے نکلنے کی کوششیں اقتصادی بحالی سے جڑی ہیں، اور اگر سیب صنعت کو تحفظ نہ ملا تو معیشت بحال نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کانگریس کے ایم ایل اے جی اے میر کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کسانوں اور باغبانوں میں فری ٹریڈ پالیسی کے خلاف شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
    پرہ نے کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے مقامی پیداوار، خصوصاً سیب، بری طرح متاثر ہو سکتی ہے اور کسانوں کو معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پرہ نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ دبئی معاہدے کے دوران سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے دور میں جموں کے لیے منظور شدہ ڈرائی پورٹ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔
    پی ڈی پی لیڈر نے زرعی و باغبانی شعبے میں حکومت کی تکنیکی کوششوں کی تعریف کی، مگر بتایا کہ۳۰لاکھ کنال سیب کے رقبے میں سے صرف۳۰ ہزار کنال پر ہی ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن ممکن ہو سکی ہے، جسے فوری طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔
    پرہ نے سود سے پاک قرضے فراہم کرنے، شمالی و وسطی کشمیر میں آگاہی بڑھانے، بورویل تعمیر میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور نہروں و ندی نالوں کی ڈیسلٹنگ کو ایم جی نریگا کے تحت مشن موڈ میں لینے کی تجویز بھی پیش کی۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فری ٹریڈ پالیسی پر محدود اختیارات ہیں، اس لیے تمام جماعتوں بی جے پی، کانگریس اور دیگرکو ایک پلیٹ فارم پر لا کر کسانوں کا مشترکہ موقف مرکز تک پہنچانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افسران عوامی اعتماد کے محافظ اور مالی نظم و ضبط کے نگراں ہیں: صدر جمہوریہ

Next Post

 کنٹریکچول خاتون ملازمین کیلئے بغیر اعزازیہ‘ میٹر نیٹی لیو کو منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
 کنٹریکچول خاتون ملازمین کیلئے بغیر اعزازیہ‘ میٹر نیٹی لیو کو منظوری

 کنٹریکچول خاتون ملازمین کیلئے بغیر اعزازیہ‘ میٹر نیٹی لیو کو منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.