جموں: آر ایس پورہ علاقے میں واقع ایک آبزرویشن ہوم سے دو پاکستانی شہریوں سمیت تین قیدی پیر کی شام ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے فرار ہو گئے۔
یہ واقعہ تقریباً شام۵:۱۵منٹ پر پیش آیا جب قیدیوں نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور احاطے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فرار ہونے والوں کی شناخت کرا جیت سنگھ عرف گُگا ساکن ڈبلیہر آر ایس پورہ اور محمد سنا اللہ اور احسن انور کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں پاکستانی شہری ہیں۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ٹیمیں مفرور قیدیوں کو پکڑنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔










