ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوپیاں میں منشیات فروش کی ۲۷ لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

سوپور میں بھی کارروائی‘ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شوپیاں میں منشیات فروش کی ۲۷ لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے شوپیاں ضلع میں ایک رہائشی جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ جائیداد غیر قانونی منشیات کی خرید و فروخت سے حاصل کی گئی کمائی سے تعمیر کی گئی تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق میمندر، شوپیاں کے رہنے والے سرتاج احمد گنائی کی ملکیت یک منزلہ رہائشی مکان، جس کی مالیت۲۶لاکھ۵۶ہزار۸وپے اور پلنتھ ایریا۱۳۹۲مربع فٹ ہے، کو باقاعدہ قانونی کارروائی کے تحت ضبط کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم پہلے ہی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی مقدمات میں ملوث ہے، جن میں ایف آئی آر نمبر۲۰/۲۰۲۱اور۴۹ /۲۰۲۱امل ہیں۔
جائیداد کو ضبط کرنے کی کارروائی ایک مجاز پولیس ٹیم، ایگزیکٹو مجسٹریٹ، لمبردار اور چوکیدار کی موجودگی میں مکمل کی گئی، تاکہ قانونی شفافیت اور ضابطوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف سخت کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات کے کاروبار سے جڑی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ادھرسوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس اسٹیشن نے بوٹینگو ہیر پورہ میں ایک کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس جیسا مواد اور کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت نثار احمد ملہ ولد محمد شعبان ملہ ساکن مقام شہید میر کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۳۲/۲۰۲۶ ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مسلسل اور سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں کی نگریس کا ’لوک بھون چلو‘ مارچ پر روک دیا، متعدد حراست میں

Next Post

ڈی آئی پی آر کا جموں میں ورکشاپ:’ڈیجیٹل دور میں ذمہ دار صحافت ناگزیر‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ڈی آئی پی آر کا جموں میں ورکشاپ:’ڈیجیٹل دور میں ذمہ دار صحافت ناگزیر‘

ڈی آئی پی آر کا جموں میں ورکشاپ:’ڈیجیٹل دور میں ذمہ دار صحافت ناگزیر‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.