ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آر ایس پورہ سیکٹر میں۴۰کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
آر ایس پورہ سیکٹر میں۴۰کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: جموں پولیس نے بی ایس ایف کی۱۶۵بٹالین کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک تقریباً۴۰کروڑ روپیے مالیت کا ساڑھے ۶کلو سے زیادہ ہیروئن بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کی۱۶۵بٹالین کی جانب سے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک مشتبہ ڈرون سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ۱۳؍اور۱۴فروری کی درمیانی شب آر ایس پورہ سیکٹر کے نئی بستی کروٹانہ باس پور میں جموں پولیس اور بی ایس ایف کی۱۶۵بٹالین نے مشترکہ طور پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سویرے تلاشی کے دوران گندم کے کھیتوں سے زرد رنگ کے دو پیکٹ بر آمد ہوئے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ علاقہ بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہے اور ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ منشیات پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ہندوستانی حدود میں گرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر پیکٹ میں ہئروئن جیسا مواد موجود تھا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں بر آمدگی کا میمو تیار کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں پیکٹوں میں مجموعی طور پر تقریباً6.582 کلو ہیروئن جیسا مواد بر آمد ہوا ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً۴۰کروڑ روپیے بتائی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۳۶/۲۰۲۶ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات کے ذریعے بر آمد شدہ منشیات کے اصل ماخذ اور منزل کا سراغ لگایا جا رہا ہے ار پولیس کیس کے پس منظر اور آئندہ روابط کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور اس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۴فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

Next Post

ڈوڈہ میں مطلوب جیش کمانڈر کے پوسٹر جاری‘ جنگلاتی علاقوں میں تلاشی آپریشن تیز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ڈوڈہ میں مطلوب جیش کمانڈر کے پوسٹر جاری‘ جنگلاتی علاقوں میں تلاشی آپریشن تیز

ڈوڈہ میں مطلوب جیش کمانڈر کے پوسٹر جاری‘ جنگلاتی علاقوں میں تلاشی آپریشن تیز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.