بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کشمیری زبان کو اسکولوں میں مضمون کے طور پڑھایاجارہا ہے‘

کشمیری زبان کے فروغ، نصاب کی ترقی کیلئے کوششیں جاری :حکومت 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’کشمیری زبان کو اسکولوں میں مضمون کے طور پڑھایاجارہا ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں: جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو کشمیری زبان کی تدریس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں حکومت نے تفصیلی معلومات پیش کی ہیں۔
    رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں محکمۂ تعلیم نے بتایا کہ کشمیری زبان کو باقاعدہ طور پر اسکولوں میں ایک مضمون کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی تدریس اس وقت کشمیر ڈویژن کے متعدد ہائر سیکنڈری اداروں میں کی جا رہی ہے، تاہم جموں ڈویژن کے کسی بھی اسکول میں کشمیری بطور مضمون شامل نہیں ہے۔
    سرکاری دستاویز کے مطابق کشمیری زبان کو۲۰۰۹سے پہلے ہی محدود سطح پر درس و تدریس کا حصہ بنایا گیا تھا۔۲۰۰۹میں حکومت کے آرڈر نمبر۲۸کے تحت مزید۱۰؍اسامیوں کو منظوری دی گئی جبکہ۲۰۱۸ میں اپ گریڈیشن آرڈر نمبر۷۳۱ کے تحت۴نئی اسامیاں قائم کی گئیں۔
     بعد ازاں، سال۲۰۱۹میں مزید اسامیوں کی تخلیق عمل میں آئی جس کے نتیجے میں ہائر سیکنڈری سطح پر کشمیری لیکچررز کی مجموعی منظور شدہ تعداد۲۷تک پہنچ گئی۔
    محکمہ تعلیم نے یہ بھی واضح کیا کہ کشمیر ڈویژن کے۲۷ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کشمیری مضمون باقاعدہ پڑھایا جا رہا ہے۔ ان اداروں میں سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، بڈگام، گاندربل، کولگام، کپواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں کے مختلف ہائر سیکنڈری اسکول شامل ہیں۔ ہر ادارے میں ایک ایک لیکچرر کی اسامی منظور شدہ ہے۔
    عملے کی دستیابی کے حوالے سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق۲۷منظور شدہ اسامیوں میں سے۲۲ لیکچررز اس وقت تعینات ہیں جبکہ۵؍اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ بڈگام، اننت ناگ، بارہمولہ، گاندربل اور سری نگر میں ایک ایک اسامی پر تقرری نہ ہونے کی وجہ سے تدریسی عمل متاثر ہے، تاہم محکمہ کا کہنا ہے کہ خالی اسامیوں کو جلد پُر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
    حکومت نے ایوان کو مزید بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی۲۰۲۰کے تحت کشمیری زبان کے فروغ، نصاب کی ترقی اور اس کے مؤثر نفاذ کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ عمل چیف ایجوکیشن آفیسر سطح پر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری زبان کو تعلیمی ڈھانچے میں مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے اور طلبہ کو مادری زبان کی تعلیم مؤثر طریقے سے مہیا ہو۔
    محکمہ تعلیم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیری زبان نہ صرف ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے بلکہ نئی تعلیمی پالیسی مادری زبانوں کے تحفظ اور فروغ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ اسی سلسلے میں نصاب کی تیاری، اساتذہ کی تربیت اور تدریسی مواد کی بہتری پر بھی مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شری امر ناتھ یاترا:سنہا کی صدار میں بورڈ میٹنگ ‘پرتھم پوجا ۲۹ جون کو ہو گی 

Next Post

’نئی میڈیا پالیسی کے مسودے پر مشاورت جاری ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’نئی میڈیا پالیسی کے مسودے پر مشاورت جاری ہے ‘

’نئی میڈیا پالیسی کے مسودے پر مشاورت جاری ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.