ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پائین شہر کیلئے ۱۵۰ہیکٹر پر جدید سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کی تیاری:سرکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پائین شہر کیلئے ۱۵۰ہیکٹر پر جدید سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کی تیاری:سرکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں:  سری نگر کے شہر خاص میں بے ہنگم شہری توسیع اور مناسب رہائشی انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث ڈاؤن ٹاؤن سمیت کئی گنجان آباد علاقوں میں شدید بھیڑ بھاڑ اور تنگ رہائش سے متعلق سوال پر حکومت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ ڈیٹا موجود نہیں، تاہم ماسٹر پلان۲۰۲۵شہر کی رہائشی و ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار شہری نمو کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
    اسمبلی میں رکن اسمبلی سلمان ساگر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے بتایا کہ ’گریٹر سری نگر‘ طرز کی مربوط شہری حکمت عملی کے لیے ماسٹر پلان میں جامع فریم ورک موجود ہے، جس کا مقصد شہر کے ضرورت سے زیادہ بوجھ تلے دبے علاقوں میں بھیڑ کو کم کرنا اور نئے ترقیاتی زون قائم کرنا ہے۔
    حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے قومی شاہراہ بائی پاس بٹہ مالوبمنہ کے قریب راکھ گند اکھسا میں۱۵۰ ہیکٹر اراضی پر ایک جدید سیٹلائٹ ٹاؤن شپ قائم کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔ اس مجوزہ ٹاؤن شپ میں رہائشی پلاٹس، فلیٹس، کمرشل مراکز، بزنس ہب، دفاتر اور تفریحی سہولیات شامل ہوں گی تاکہ شہر کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
    سری نگر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رہائش کی شدید قلت اور ایک ہی چھت کے نیچے کئی خاندانوں کے رہنے سے متعلق سوال پر حکومت نے تصدیق کی کہ متعدد نئی کالونیاں بنانے کی تجاویز پر عمل جاری ہے۔
    حکومت کے مطابق ان رہائشی منصوبوں کا مقصد سری نگر کے اندر بڑھتی آبادی، تنگ گلیوں، محدود جگہ اور مشترکہ خاندانی رہائش سے پیدا ہونے والی سماجی و صحت سے متعلق مشکلات کو کم کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو باعزت، صحت مند اور بہتر معیارِ زندگی فراہم کیا جاسکے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اور پاک رینجرز کی فلیگ میٹنگ

Next Post

وادی میں۲۴فروری تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
وادی میں۲۴فروری تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

وادی میں۲۴فروری تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.