بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی کابھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں:عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی کابھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں:عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقہ حکومت انڈس واٹرز ٹریٹی(آئی ٹی ڈبلیو) کی معطلی سے مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف آبی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر عملدرآمد کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
پانی کے وسائل سے متعلق متعدد ناکارہ ٹیوب ویلوں اور دیگر منصوبوں کا معاملہ وقفہ سوالات کے دوران قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی اراکین اسمبلی، جن میں سابق وزیر شام لال شرما بھی شامل تھے، نے اٹھایا۔
مختصر مدتی حل کو ’زخم پر پٹی باندھنے‘ کے مترادف قرار دیتے ہوئے، جیسا کہ شام لال شرما نے کہا تھا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کو آئندہ۳۰سے۵۰ برس کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی کیونکہ روایتی آبی وسائل مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ این سی اور کانگریس کی مخلوط حکومت کے دوران‘جب شام لال شرما وزیر تھے، دریائے چناب سے جموں شہر کو پانی فراہم کرنے کی تجویز انڈس واٹرز ٹریٹی کی پابندیوں کے باعث نافذ نہ ہو سکی۔
عمرعبداللہ نے کہا’’یہ منصوبہ اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی کے ذریعے ایشیائی ترقیاتی فنڈ کو بھیجا گیا تھا مگر آئی ڈبلیو ٹی کی رکاوٹوں کی وجہ سے منظوری نہیں ملی‘‘۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ چونکہ اس وقت معاہدہ معطل ہے، اس لیے جموں شہر کے لیے چناب پانی سپلائی منصوبے پر دوبارہ غور کا موقع موجود ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’میری حکومت مرکز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی سے مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے۔ہم دو بڑے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں شمالی کشمیر کے سوپور کے قریب جہلم پر تلبل نیویگیشن بیراج اور اکھنور میں دریائے چناب سے پانی اٹھا کر جموں شہر کو فراہم کرنا۔ہمیں امید ہے کہ دونوں منصوبوں کی جلد منظوری مل جائے گی جس کے بعد کام شروع ہوگا‘‘۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ڈبلیو ٹی  بھارت اور پاکستان کے درمیان۱۹ستمبر۱۹۶۰کو طے پایا تھا۔معاہدے کے مطابق پنجاب کی تین بڑی ندیاں ستلج، راوی اور بیاس بھارت کو جبکہ جموں و کشمیر کی تین بڑی ندیاں سندھ، جہلم اور چناب پاکستان کو دی گئی تھیں۔
بھارت کو اپنی تین ندیوں کا پانی مکمل طور پر استعمال کرنے کی اجازت تھی، لیکن پاکستان کو دی گئی ندیوں پر جموں و کشمیر میں پانی روکنے کے لیے کوئی ڈیم یا بیراج تعمیر نہیں کیا جا سکتا تھا۔صرف محدود صلاحیت کے رن آف دی ریور پن بجلی منصوبے تعمیر کیے جا سکتے تھے۔
یوں آئی ڈبلیو ٹی  نے جموں و کشمیر کو دریائے سندھ، چناب اور جہلم کی مکمل صلاحیت استعمال کرنے سے روک رکھا تھا۔
گزشتہ سال۲۲؍ اپریل کو پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد، جس میں۲۶بے گناہ افراد(۲۵؍سیاح اور ایک مقامی پونی والا) جاں بحق ہوئے، بھارت نے آئی ٹی ڈبلیو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور یہ معطلی اب بھی برقرار ہے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے نامہ نگاروں سےاقتصادی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس کے اثرات جموں و کشمیر کی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہاں کی معیشت بڑی حد تک باغبانی اور خشک میوہ جات پر منحصر ہے اور اگر امریکی بادام، سیب، زعفران اور کیوی بغیر محصول کے درآمد ہوئے تو مقامی پیداوار سخت متاثر ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خطے میں سمندری صنعت موجود نہیں، اس لیے زرعی اور باغبانی مصنوعات ہی بنیادی معاشی سہارا ہیں اور بیرونی مقابلہ مقامی کسانوں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔
پاکستان کی جانب سے کرکٹ سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے جنہیں عملی طور پر نبھایا نہ جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہئے:ستیش شرما

Next Post

کشمیری اخروٹ کی لکڑی سے بننے والی دستکاری پر خطرات کے سائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کشمیری اخروٹ کی لکڑی سے بننے والی دستکاری پر خطرات کے سائے

کشمیری اخروٹ کی لکڑی سے بننے والی دستکاری پر خطرات کے سائے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.