اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

6.7فیصد:جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے زیادہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
6.7فیصد:جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے زیادہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: جموں کشمیر حکومت نے پیر کے روز قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مجموعی بے روزگاری کی شرح اس وقت 6.7 فیصد ہے، جو قومی اوسط 3.5 فیصد سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
یہ معلومات رکن اسمبلی مبارک گل کی جانب سے پوچھے گئے ستارہ سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی گئیں۔
حکومت نے بتایا کہ پیریاڈک لیبر فورس سروے کے مطابق جموں و کشمیر میں۱۵برس اور اس سے زائد عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ چند برسوں کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے اور مسلسل قومی اوسط سے زیادہ رہی ہے۔
ایوان کو مزید بتایا گیا کہ محکمہ روزگار نے مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ کے تعاون سے مشن یووا کے تحت پورے یو ٹی میں ایک بنیادی سروے کیا۔
اس سروے میں۱۸سے۶۰برس کی عمر کے 4.73 لاکھ افراد کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے تقریباً 46.8 فیصد نے بتایا کہ وہ’کام نہیں کر رہے لیکن کام کرنے کے خواہش مند ہیں‘ جس سے بالخصوص نوجوانوں میں روزگار کے چیلنجز کی شدت ظاہر ہوتی ہے۔
بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق سوالات کے جواب میں حکومت نے کہا کہ روزگار پیدا کرنا، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، اولین ترجیح ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ توجہ صرف قلیل مدتی ملازمت فراہم کرنے پر نہیں بلکہ پائیدار معاشی ذرائع پیدا کرنے پر ہے تاکہ نوجوان ملازمت تلاش کرنے والوں کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بن سکیں۔
اس تناظر میں مشن یووا کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا گیا جس کا مقصد پورے جموں و کشمیر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ آغاز کے بعد سے اس مشن کو بھرپور ردعمل ملا ہے اور یووا پلیٹ فارم پر تقریباً۷۰ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو نوجوانوں میں کاروبار پر مبنی روزگار کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔
ان میں سے تقریباً۵۲ہزار۸۷۵درخواست گزاروں کے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس اسمال بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ بینکوں کی جانچ پڑتال کے بعد تقریباً۴۷ہزار۸۱۶درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے۱۶ہزار۱۴۱کیسز منظور ہو چکے ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ تقریباً۹۵۰۰درخواستیں اہلیت اور قرض سے متعلق مسائل کی وجہ سے مسترد ہوئیں، جبکہ باقی مختلف مراحل میں زیر تکمیل ہیں۔
حکومت نے مزید بتایا کہ منظور شدہ مستفیدین کو رہنمائی، تربیت اور سرپرستی فراہم کی گئی ہے۔ اب تک۷۳۰۰سے زائد کاروباری افراد تربیت مکمل کر چکے ہیں جبکہ کئی دیگر اس وقت صلاحیت سازی پروگراموں میں شریک ہیں۔
محکمہ محنت و روزگار نے گزشتہ دو مالی برسوں کے دوران مختلف خود روزگار اور کاروباری اسکیموں جن میں مشن یووا، ممکن، تیجسوِنی، اسپرنگ انٹرپرینیورشپ اسکیم اور ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام شامل ہیں کے تحت مستفید ہونے والوں کی سال وار تفصیلات بھی پیش کیں۔
حکومت نے اعادہ کیا کہ بے روزگاری کم کرنے اور نوجوانوں کو پیداواری معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ایک جامع روزگار پالیسی اور روڈ میپ ’مشن یووا:خواہش سے کاروبار تک جموں و کشمیر کے روزگار منظرنامے کی تبدیلی‘ تیار کیا گیا ہے۔
یہ جواب ایوان میں وزیر انچارج محکمہ محنت و روزگار نے پیش کیا، جنہوں نے کہا کہ مشن پر مبنی حکمت عملی کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ہمہ گیر ترقی اور طویل مدتی روزگار پیدا کرنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارمپورہ اور کھریو سڑک حادثوں میں دو افراد ہلاک  

Next Post

’گریز میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
’گریز میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے‘

’گریز میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.