بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموںکشمیر پن بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھائے‘

 وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز ترقی یافتہ اور خوشحال جموں و کشمیر کے وژن کیلئے پُرعزم ہے:وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموںکشمیر پن بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھائے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

’بھارت۲۰۴۷تک وکست بھارت کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں یو ٹی کو مکمل تعاون حاصل رہے گا‘

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیا کہ یونین ٹیریٹری کو پن بجلی منصوبوں کی مکمل صلاحیت استعمال کرنی چاہیے۔
لوک بھون میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز ترقی یافتہ اور خوشحال جموں و کشمیر کے وژن کے لیے پُرعزم ہے۔
تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، مرکزی داخلہ سیکریٹری گووند موہن، چیف سیکریٹری اٹل ڈولو اور ڈی جی پی نلین پربھات سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
امیت شاہ نے کہا’’مودی حکومت کی مسلسل کوششوں کے باعث جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں نے غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ اب جموں و کشمیر کو پن بجلی منصوبوں کی مکمل صلاحیت حاصل کرنی ہوگی‘‘۔
وہ جمعرات کی شام یہاں پہنچے اور اپنے دو روزہ دورے کا آغاز جمعہ کو ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی اگلی چوکیوں گورنام اور بوبیان کے دورے سے کیا۔
کٹھوعہ سے واپسی پر انہوں نے سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی بھی شریک تھے اور توجہ جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے پر مرکوز رہی۔
منصوبوں سے متعلق اجلاس میں سڑک ڈھانچہ، بجلی، صنعت، سیاحت، ۴جی اور آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی سمیت اہم شعبوں کا جامع جائزہ لیا گیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ حکومتی فلاحی اسکیموں کی سو فیصد تکمیل اور منصوبوں کے فوائد حقیقی مستحقین تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور اسپورٹس اکیڈمیوں کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اسپورٹس اداروں کے ذریعے تقریباً۲۰۰کروڑ روپے کی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے قومی ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذریعے ڈیری سیکٹر کے فروغ پر بھی زور دیا۔
شاہ نے کہا کہ مالی سال۲۰۲۰۔۲۰۲۶میں پہلی بار جموں و کشمیر کو اسپیشل اسسٹنس ٹو اسٹیٹس فار کیپیٹل انویسٹمنٹ اسکیم میں شامل کیا گیا ہے جس کے تحت۵۰ سالہ بلاسود قرضوں تک رسائی ممکن ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مضبوط مالی نظم و ضبط سے وقت کے ساتھ مالی خسارہ مستحکم ہوگا اور بھارت۲۰۴۷تک وکست بھارت کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں جموں و کشمیر کو مکمل تعاون حاصل رہے گا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے دہشت گردی میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ملازمت کے تقرری نامے بھی دیے جبکہ بی جے پی وفد نے بھی ان سے ملاقات کی۔
دوسری جانب، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک وفد نے بھی امیت شاہ سے ملاقات کی اور تنظیمی امور کے علاوہ ترقیاتی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
میٹنگ کے بعد امیت شاہ نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں انہوں نے جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی عہدیداران، ارکانِ اسمبلی اور ارکانِ پارلیمان کے ساتھ اہم میٹنگیں کیں۔ انہوں نے کہا:’بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقیاتی اسکیموں کو زمینی سطح تک پہنچانے، تنظیم کو وسعت دینے، اور ’ترقی یافتہ جموں و کشمیر، محفوظ جموں و کشمیر‘ کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی۔‘
ترقیاتی جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے افسران سے مختلف انفراسٹرکچر پراجیکٹس کی پیش رفت، مرکزی معاونت یافتہ اسکیموں کی عمل آوری، سڑک و ٹرانسپورٹ نیٹ ورک، صحت و تعلیم کے شعبوں کی بہتری، اور سرحدی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سے متعلق جامع رپورٹس طلب کیں۔ اجلاس میں خاص طور پر ان منصوبوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں رفتار پکڑنے کی ضرورت ہے، جبکہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق امیت شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ ترقی ہی وہ راستہ ہے جو خطے کے نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ آرٹیکل۳۷۰ تاریخ بن چکا ہے اور دفن ہو چکا ہے‘

Next Post

ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر مرکز کا مستحسن فیصلہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر مرکز کا مستحسن فیصلہ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.