اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ آرٹیکل۳۷۰ تاریخ بن چکا ہے اور دفن ہو چکا ہے‘

 خصوصی حیثیت کی کوئی آئینی بنیاد نہیں:قائد حزب اختلاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ آرٹیکل۳۷۰ تاریخ بن چکا ہے اور دفن ہو چکا ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: بی جے پی کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتی آئین میں جموں و کشمیر کے لیے کسی ’خصوصی حیثیت‘ کا کوئی ذکر نہیں ہے اور نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ وہ اس مسئلے کو بار بار اٹھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔
اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ آئینی مطالبات واضح آئینی دفعات سے ثابت ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا’’جہاں تک میری معلومات اور مطالعہ ہے، بھارتی آئین میں جموں و کشمیر کے الحاق یا انضمام کے حوالے سے ‘خصوصی حیثیت’ نام کا کوئی لفظ موجود نہیں۔ جب آپ آئینی مطالبہ کرتے ہیں تو اس کی آئینی بنیاد ہونی چاہیے‘‘۔
شرما نے کہاکہ ’خصوصی حیثیت‘کی اصطلاح مختلف ریاستیں معاشی یا روزگار سے متعلق پیکیج کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں اور اسے آرٹیکل۳۷۰سے نہیں جوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا’’خصوصی حیثیت کا مطلب روزگار یا مالی پیکیج ہو سکتا ہے۔ اسے آرٹیکل ۳۷۰سے مت جوڑیں۔ آرٹیکل۳۷۰ تاریخ بن چکا ہے اور دفن ہو چکا ہے‘‘۔
ایوان میں نیشنل کانفرنس کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے نعرہ بازی کا حوالہ دیتے ہوئے شرما نے پوچھا کہ آئین میں ایسی حیثیت کہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا’’اگر کوئی مجھے دکھا دے کہ آئین میں جموں و کشمیر کے لیے خصوصی حیثیت درج ہے تو میں ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں، لیکن یہ دعویٰ جھوٹ ہے‘‘۔
بی جے پی رہنما نے عبداللہ خاندان پر کشمیر کے عوام کو دھوکہ دینے اور خصوصی حیثیت کے مطالبے کو طرزِ حکمرانی کی ناکامیوں چھپانے کے لیے استعمال کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ماضی کے انتخابی وعدوں کو جواز دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
شرما نے مزید کہا کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں، بے روزگار نوجوانوں اور اے اے وائی، ڈی پی ایل اور ای ڈبلیو ایس زمروں کے مستفیدین کے مسائل حل کرنے کے بجائے حکمران جماعت محض بیانات بازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا’’جب ناکامیوں پر سوال ہوتا ہے تو خصوصی حیثیت کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ــ‘‘
شرما کے بیان پر نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی نے آرٹیکل۳۷۰کے حق میں نعرے بازی کر کے ردعمل ظاہر کیا۔ بی جے پی ارکان اسمبلی نے بھی نعرے لگائے جس سے ایوان میں چند منٹ تک ہنگامہ آرائی جاری رہی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’نئے انتظامی یونٹ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں‘ موجودہ کو فعال بنانا ترجیح‘

Next Post

’جموںکشمیر پن بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھائے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
’جموںکشمیر پن بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھائے‘

’جموںکشمیر پن بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھائے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.