ریاسی، 3 ستمبر:
سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا، جس میں ایک پستول، ایک گرینیڈ اور۱۸۴ کارتوس شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی مقامی فوجی انٹیلی جنس یونٹ سے موصولہ مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔
حکام کے مطابق ضلع کے مہور علاقے میں کھٹاجی رج کے گھنے جنگلات میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
برآمد شدہ سامان میں اے کے۴۷ رائفل کے۱۴۰ کارتوس، پِکا (مشین گن) کے۱۹ کارتوس، پستول کے۲۵ کارتوس، ایک پستول، ایک گرینیڈ، چھ کیسٹیں اور اے کے میگزین شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ اس برآمدگی کے سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔










