جموں؍۳ ستمبر:
جموں و کشمیر کے صحت و طبی تعلیم محکمہ نے ایس کے آئی ایم ایس میڈیکل کالج اسپتال، بمنہ کے شعبہ اطفال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ہمایوں کی خدمات یکم مارچ۲۰۱۷ سے سابقہ اثر کے ساتھ ختم کردی ہیں۔
کمشنر سیکریٹری ایم راجو کی جانب سے جاری سرکاری حکم کے مطابق ڈاکٹر ہمایوں نے۲۰۱۷ کے اوائل میں سابقہ معطلی کے بعد صرف نو روز تک ڈیوٹی انجام دی اور اس کے بعد مکمل طور پر اپنی ذمہ داریاں ترک کردیں۔
محکمانہ سطح پر کی گئی باقاعدہ انکوائری اور ایس کے آئی ایم ایس حکام کی جانب سے پیش کردہ اسٹیٹس رپورٹس سے تصدیق ہوئی کہ ڈاکٹر ہمایوں نو سال سے زائد عرصے تک مسلسل بغیر اجازت غیر حاضر رہے اور انہوں نے دوبارہ ملازمت پر واپس آنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔
حکومت نے ذاتی صحت کے مسائل، خاندانی تنازعات اور مالی مشکلات سے متعلق ان کی وضاحت کو قانونی طور پر ناکافی قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر سول سروس ریگولیشنز کے آرٹیکل۱۱۳؍ اور۱۲۸کے تحت کارروائی کی۔
ایجنسیاں حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر ہمایوں کو سنگین بدسلوکی اور سرکاری ملازمت ترک کرنے کے جرم میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔










