جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اودھم پور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط: پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر دی۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی تقریباً۳۰لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸ ؍ ایف کے تحت ضبط کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایک ایف آئی آر میں انجام دی گئی۔
ملزم کی شناخت بھوپیش پگیترہ ولد اوم پرکاش ساکن دنڈیال اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کے پاس وارڈ نمبر۲۱‘ ڈنڈیال ضلع اودھم پور میں خسرہ نمبر۶۹پر واقع 5مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ ایک رہائشی مکان اور دیگر گھریلو اشیا موجود ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس بات کے معقول شواہد پائے گئے کہ مذکورہ جائیداد منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت مزید کارروائی کے لئے مذکورہ مکان‘۵مرلہ اراضی اور گھریلو اشیا کو ضبط کر دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے ساتھ اودھم پور پولیس کی جانب سے رواں برس کے دوران اب تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط شدہ جائیداد کی مجموعی مالیت 1.80 کروڑ روپیوں تک پہنچ گئی۔
اس دوران معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری ہمہ گیر مہم میں اودھم پور پولیس نے دو بین ضلعی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے معمول کی ٹریفک چیکنگ کے دوران جموں سے سری نگر کی طرف آنے والی ایک انووا گاڑی کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ گاڑی میں دو افراد سوار تھے اور پوچھ تاچھ پر ڈرائیور نے اپنی شناخت محیب مقبول میر ولد محمد مقبول میر ساکن رنگ پورہ الٰہی باغ سری نگر جبکہ اس کے دوسرے ساتھی نے اپنی شناخت اعجاز احمد ڈار ولد عبدا لرشید ڈار ساکن گلاب باغ سری نگر کے طور پر ظاہر کی۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سےمجموعی طور پر 15.19 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں افراد بر آمد شدہ منشیات کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جس کے بعد دونوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت  ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۶فروری تک بڑے پیمانے پر برف و باراں کا کوئی امکان نہیں

Next Post

بڈگام سڑک حادثے میں چار بچوں کے باپ کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

بڈگام سڑک حادثے میں چار بچوں کے باپ کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.