جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا میں تعطل برقرار، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-06
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی، 05 فروری (یواین آئی)

لوک سبھا میں جمعرات کو بھی اپوزیشن اراکین کی نعرے بازی جاری رہی جس کے باعث ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

تین بار ملتوی ہونے کے بعد جب کارروائی دوپہر تین بجے شروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین دوبارہ نعرے بازی کرنے لگے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامے کے دوران کہا کہ بڑے دکھ کے ساتھ ایوان کو مطلع کرنا ہے کہ کل کچھ اراکین نے جس طرح کا رویہ اختیار کیا اور جو مناظر پیدا کیے، وہ لوک سبھا کے آغاز سے آج تک کبھی نہیں ہوئے۔ پارلیمانی نظام میں ایوان کے اسپیکر کا باوقار مقام ہمارے آئین میں قائم کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے اراکین نے جو رویہ ایوان کے دفتر میں اختیار کیا وہ ہماری پارلیمانی روایات کے لیے مناسب نہیں تھا اور ایک سیاہ دھبے کے مترادف تھا۔ سب کو ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایوان کے لیڈر کو صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینا تھا تو ہمیں پختہ اطلاع ملی کہ کانگریس کے کئی اراکین وزیر اعظم نریندر مودی کی نشست کے قریب آکر کوئی غیر متوقع واقعہ کر سکتے تھے۔ اگر ایسا واقعہ ہو جاتا تو یہ نہایت ناگوار منظر ہوتا اور ملک کی جمہوری روایات کو تار تار کر دیتا۔ اسپیکر نے کہاکہ ’’اسے روکنے کے لیے ہم نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ انہیں ایوان میں نہیں آنا چاہیے۔ ایوان کے اسپیکر ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری تھی کہ ایوان کی عظمت کو برقرار رکھا جائے۔ لیڈر ایوان نے اپنی بات نہیں رکھی یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ لیڈر ایوان نے میری درخواست کو مان کر ایوان کو ناگوار منظر سے بچایا۔ اس کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ اگر اراکین پوسٹر لے کر آئیں گے تو ایوان نہیں چلے گا۔ ایوان میں کل کا واقعہ ملک نے دیکھا، جس میں ایک خاتون رکن حکمراں پارٹی کے پوڈیم تک پہنچ گئیں۔ اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کو بڑھتے دیکھ کر مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار انتخابات کو چیلنج کرتے ہوئے جن سوراج پہنچی سپریم کورٹ

Next Post

سرکار نے ہر طبقے کا خیال رکھا:فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘

سرکار نے ہر طبقے کا خیال رکھا:فاروق عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.