جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہماری قدیم ثقافت نے کبھی تقسیم کو فروغ نہیں دیا:سنہا

 ’بھارت دنیا میں دیرپا امن اور ہم آہنگی کی رہنمائی کرے گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-06
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہماری قدیم ثقافت نے کبھی تقسیم کو فروغ نہیں دیا:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

ہری دوار: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو دیوبھومی اتراکھنڈ کے ہری دوار میں سوامی ستیہ مترانند گیری جی مہاراج کی مورتی نصب کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
روحانی، ثقافتی اور سَدگرو یادگاری تقریب سوامی اودھیشانند گیری جی مہاراج، آچاریہ مہامندلیشور جونا اکھاڑا کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔
اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے ملک میں گہرے معاشی، ثقافتی اور روحانی احیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشرے میں ایک نئی بیداری پیدا ہو رہی ہے۔
سنہا نے کہا’’مقدس سنتوں کی برکتوں سے لوگ جدید اور تبدیل شدہ بھارت کی تعمیر کے وژن کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد کی ہزاروں سال پہلے کی اقدار آج دنیا بھر میں اپنائی جا رہی ہیں اور ممالک امن و ہم آہنگی کیلئے ’وسودھیو کٹمبکم‘ یعنی پوری دنیا ایک خاندان ہے کے فلسفے کو اپنا رہے ہیں۔
ایل جی نے کہا’’ازمنۂ قدیم سے ہماری روایت نے پوری انسانیت کی بھلائی کا پیغام دیا ہے۔ اس نے ہمیں دنیا کو ایک خاندان سمجھنے کا وسیع نظریہ دیا۔ہماری قدیم ثقافت نے کبھی تقسیم کو فروغ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ اتحاد، انفرادی خوشی اور سب کی خوشحالی کی حمایت کی ہے۔ ہم نے روحانیت، عالمی فلاح اور حب الوطنی کو نئی تعریف دی ہے۔ دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا گہوارہ بھارت دنیا میں دیرپا امن اور ہم آہنگی کی رہنمائی کرے گا‘‘۔
سنہا نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارت کی سافٹ پاور اور روحانی ورثے کو تسلیم کرتی ہے جبکہ یوگا اور مراقبہ دنیا کے ہر خطے کے گھروں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ رواں سال کے مرکزی بجٹ میں آثار قدیمہ مقامات کی ترقی، خانقاہ و مندروں کے تحفظ، بدھ سرکٹ کوریڈورز اور روحانی مقامات کی ڈیجیٹل آرکائیونگ کیلئے اہم اقدامات شامل ہیں، جس سے نوجوانوں میں ثقافتی فخر بڑھے گا اور اتحاد کو فروغ ملے گا۔
ایل جی نے کہا’’میرا یقین ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد ہم ایسے تاریخی موڑ پر پہنچ چکے ہیں جہاں بھارت کو ایک بار پھر دنیا کی رہنمائی کرنی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اتحاد کی طاقت بھارت کو۲۰۴۷تک ایک ترقی یافتہ ملک بنائے گی اور ہم اپنی قدیم عظمت اور عالمی مقام دوبارہ حاصل کریں گے‘‘۔
تقریب میں بہار کے گورنر عارف محمد خان، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، سنتوں، روحانی رہنماؤں اور سوامی ستیہ مترانند گیری جی مہاراج کے عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر کی معیشت۲۰۲۵۔۲۰۲۶میں 5.82 فیصد بڑھنے کا اندازہ

Next Post

’دنیا نئے عالمی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
’دنیا نئے عالمی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے‘

’دنیا نئے عالمی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.