جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بجٹ دہلی کی ترقی کو نئی تحریک دیتا ہے: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-03
in قومی خبریں
A A
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی)

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پیش کیا گیا بجٹ 2026-27 ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کی سمت ایک مضبوط قدم ہے یہ بجٹ نہ صرف ملک کے ہر طبقے کو اعتماد دیتا ہے بلکہ دہلی جیسے شہر کے لیے بھی نئے مواقع کے دروازے کھولتا ہے محترمہ گپتا نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بجٹ معاشی مضبوطی کے ساتھ سماجی توازن کی بھی بہترین مثال ہے۔ یہ بجٹ دور اندیش، متوازن اور عام شہری کی ضروریات کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے دہلی کی سلامتی، قانون و نظم اور انتظامی ذمہ داریوں میں مسلسل تعاون کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی سب سے بڑی خوبی اس کی سوچ اور بنیادی روح ہے۔ یہ بجٹ تین اہم ذمہ داریوں پر مبنی ہے۔ پہلی، ملک کی معاشی رفتار کو تیز کرنا اور اسے مستحکم رکھنا۔ دوسری، عوام کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تاکہ ہر شہری ترقی کا حصہ بن سکے اور تیسری، ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ نوجوانوں پر اعتماد کرتا ہے، غریب، استحصال زدہ اور محروم طبقات کے تئیں حکومت کی وابستگی کو مضبوط بناتا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرتا ہے اور متوسط طبقے کو بھی راحت فراہم کرتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت مسلسل مرکز کے ساتھ رابطے میں رہی ہے۔ فنڈز اور منصوبوں پر سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے اسی لیے اس بجٹ میں دہلی کے مفادات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔ سڑک، پانی، ٹرانسپورٹ، صحت، روزگار اور سلامتی جیسے شعبے تبھی بہتر ہوتے ہیں جب مرکز اور ریاست مل کر کام کریں اور یہ بجٹ اسی تعاون کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر ترقی پسند بجٹ ہے۔ سرمائے کے اخراجات میں اضافہ کر کے تعمیراتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع کو رفتار دی گئی ہے۔ جہاں گزشتہ سال سرمائے کے اخراجات 11.2 لاکھ کروڑ روپے تھے، وہیں اس سال انہیں بڑھا کر 12.2 لاکھ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ اس سے مزید سڑکیں بنیں گی، نئے منصوبے شروع ہوں گے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس کا براہِ راست فائدہ دہلی جیسے بڑے شہروں کو بھی ملے گا۔
محترمہ گپتا نے کہا کہ بجٹ میں لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر جیسے اہم انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔ نوجوانوں کے لیے نئی مہارتیں، جدید ٹیکنالوجی اور روزگار کے نئے راستے کھولے گئے ہیں۔ صحت، کھیل اور سیاحت جیسے شعبوں میں بھی روزگار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ترقی، اصلاح اور راحت تینوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی کو براہِ راست ملنے والی مرکزی امداد کے طور پر 1,348 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو بنیادی ڈھانچے، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے چندراول جل منصوبے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چندراول واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ جیسی اسکیموں سے پانی کی فراہمی بہتر ہوگی، پرانے علاقوں میں پانی کا دباؤ بڑھے گا اور 24 گھنٹے پانی فراہم کرنے کی سمت میں کام آگے بڑھے گا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی کی روزمرہ ضروریات کو سنجیدگی سے سمجھتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بجٹ صاف طور پر ظاہر کرتا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی کی ترقی کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ دہلی حکومت کی مسلسل کوششوں اور رابطے کے نتیجے میں راجدھانی کے لیے ٹھوس اور مؤثر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر دہلی حکومت ہر منصوبے کو زمینی سطح پر نافذ کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ اس کا فائدہ دہلی کے ہر شہری تک پہنچے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل نے غزہ کے مریضوں کے لیے رفح کراسنگ کھول دی

Next Post

‘اڑان کے تحت حکومت نے ایئر لائن کمپنیوں کو 4494 کروڑ روپے دیئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
ہائیکو اور جکارتہ کو ملانے والا نیا فضائی راستہ باضابطہ طور پر کھول دیا گیا

'اڑان کے تحت حکومت نے ایئر لائن کمپنیوں کو 4494 کروڑ روپے دیئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.