جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں۱۰فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

شبانہ درجہ حرارت معمول سے ۰سے۲ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں۱۰فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

Manali: A shepherd herds sheep at a snow-covered area following fresh snowfall, in Manali, Himachal Pradesh, Saturday, Jan. 31, 2026. (PTI Photo)(PTI01_31_2026_000340A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں۱۰فروری تک بھاری برف باری یا بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۳۱جنوری کی شام کو کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یکم فروری کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ اس دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں۲؍اور۳فروری کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کچھ کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۴سے۶فروری کی شام تک موسم جزوی ابرآلود مگر خشک رہ سکتا ہے جبکہ۷فروری کو کچھ مقامات پر ایک بر پھر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں۸سے۱۰فروری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۱۰فروری تک بھاری باری یا بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے۰سے۲ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی ضلع کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں اختتام پذیر ہوا اور۲۰دنوں کو محیط چلہ کورد شروع ہوا۔ گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف ہوسکتی ہے تاہم سردیوں کا زور بتدریج کم ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ:دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد تلاشی آپریشن مخصوص علاقے تک محدود

Next Post

سیتا رمن آج عام بجٹ پیش کریں گی 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
سیتا رمن آج عام بجٹ پیش کریں گی 

سیتا رمن آج عام بجٹ پیش کریں گی 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.