بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے،زیرو ٹالررنس پالیسی اپنانے کی ضرورت‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے،زیرو ٹالررنس پالیسی اپنانے کی ضرورت‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی کو مشترکہ خطرہ قرار دیتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی کو عالمی سطح پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ تبدیلی کے دور سے گزر رہی عالمی نظام کا اثر مغربی ایشیا میں زیادہ واضح دکھائی دیتا ہے اور قربت کے پیش نظر ہندوستان بھی اس سے فطری طور پر متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ آگے بڑھانا آج ایک مشترکہ ترجیح بن چکا ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے ہفتہ کو یہاں ہند،عرب وزرائے خارجہ کی دوسری میٹنگ میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی دونوں خطوں کے سامنے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی خاص طور پر ناقابل قبول ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ معاشروں کو اپنے دفاع کا حق ہے اور وہ فطری طور پر اس کا استعمال کریں گے۔
دہشت گردی سے مل کر نمٹنے اور اسے بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’یہ ضروری ہے کہ ہم اس عالمی لعنت سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کریں۔ دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنا ایک اٹل اور عالمگیر معیار ہونا چاہیے‘‘۔
عالمی ہلچل کے دور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب عالمی نظام مختلف وجوہات سے تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے اور اس میں سیاست، معیشت، ٹیکنالوجی اور آبادیاتی پہلو سب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں یہ کہیں زیادہ واضح ہے جہاں گزشتہ ایک سال میں منظرنامے میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔ اس کا اثر فطری طور پر ہم سب پر پڑتا ہے، اور ہندوستان پر بھی، جو اس خطے کے قریب ہے۔ بڑی حد تک اس کے مضمرات ہندوستان اور عرب ممالک کے تعلقات کے لیے بھی اہم ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں مغربی ایشیا میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جن کا اثر نہایت وسیع رہا ہے۔ ان میں سے کئی کی گونج خطے سے باہر تک سنائی دی ہے۔ خاص طور پر غزہ کی صورتحال بین الاقوامی برادری کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے نتیجے میں نومبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد۲۸۰۳منظور ہوئی۔
جے شنکر نے کہا کہ غزہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ آگے بڑھانا آج ایک مشترکہ ترجیح بن چکا ہے۔ مختلف ممالک نے اس امن منصوبے پر انفرادی یا اجتماعی طور پر پالیسی اعلانات کیے ہیں۔ یہی وہ وسیع تناظر ہے جس میں ہم خطے کے چیلنجوں اور امکانات پر غور و فکر کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی آر پی ایف کے ڈی جی کا مجموعی سکیورٹی صورتحال جائزہ 

Next Post

سانبہ سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز، سکیورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

سانبہ سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز، سکیورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.