بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںبرفباری کے بعد جنگلی جانوروں کا بستیوں کا رخ 

ویری ناگ میں مسک ہرن کو پکڑ کر وائلڈ لائف محکمہ کے سپرد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میںبرفباری کے بعد جنگلی جانوروں کا بستیوں کا رخ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر: کشمیر میں شدید سردی اور پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کے باعث نایاب جنگلی جانوروں کا رہائشی علاقوں کا رخ کرنا ایک خطرناک مگر قدرتی رجحان بن چکا ہے۔
تازہ واقعے میں ایک نایاب مادہ کشمیری مسک ہرن اور ایک جنگلی بکرے کو مقامی لوگوں اور وائلڈ لائف محکمے کی کارروائی کے نتیجے میں محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا گیا، جس کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید سردیاں جنگلی حیات کو انسانی بستیوں کے قریب لانے کا سبب بن رہی ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مادہ مسک ہرن اننت ناگ کے ویری ناگ گاؤں میں اس وقت دکھائی دیا، جب بالائی علاقوں میں ہونے والی شدید برفباری کے بعد اسے خوراک اور محفوظ راستوں کی تلاش نے نیچے کی جانب آنے پر مجبور کر دیا۔
مقامی لوگوں نے ہرن کے نمودار ہونے پر فوراً محکمے کو اطلاع دی۔ وائلڈ لائف پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے جانور کو بحفاظت قابو میں لیا اور بعد میں اسے پہلگام کے منی زو منتقل کر دیا گیا۔
کشمیری مسک ہرن کو عالمی سطح پر انتہائی نایاب اور ’خطرے سے دوچار انواع‘ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحفظ کے لیے مستقل کوششیں جاری ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس جانور کا انسانی بستیوں کے قریب آنا نہ صرف قدرتی مسکن میں خلل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ شدید موسم میں خوراک کی کمی کا بھی اشارہ ہے۔
اسی دوران شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں ایک جنگلی بکرے کو بھی مقامی لوگوں نے اس وقت بچایا، جب وہ خطرے کے عالم میں سکھدر گاؤں کی رہائشی بستی میں داخل ہو گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ بکری کے پیچھے آوارہ کتوں کا ایک جھنڈ تھا، جس سے بچنے کے لیے وہ سیدھا انسانی آبادی میں جا گھسا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مقامی لوگوں نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بکرے کو محفوظ کیا، جس کے بعد محکمے نے اسے بارہمولہ ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا اور صحت یابی کے بعد اسے پہلگام وائلڈ لائف رینج میں بھیجا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق کشمیر مسک ہرن اور کشمیر مارخور دونوں صرف وادی کشمیر میں پائے جاتے ہیں، جن میں مارخور کو ’نیئر تھریٹنڈ‘ جبکہ مشک ہرن کو ’کریٹیکلی اینڈینجرڈ‘ کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید سردی کے دوران خوراک کی کمی اور برف کی گہری تہہ جانوروں کو نچلے علاقوں میں آنے پر مجبور کرتی ہے۔
سال۲۰۲۳میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق قاضی ناگ نیشنل پارک میں مارخور کی آبادی۲۲۱ریکارڈ کی گئی، جب کہ ہرپورہ اور تتہ کوٹی وائلڈ لائف سنچری میں ان کی تعداد نہایت کم دیکھی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مارخور کے مسکن قاضی ناگ نیشنل پارک جہلم کے کنارے لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جبکہ ہرپورہ سنچری شوپیاں کے پیر پنجال رینج میں اور تتہ کوٹی پونچھ ضلع میں واقع ہے۔
وادی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم محکموں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت دیکھ کر فوری طور پر وائلڈ لائف کنٹرول روم کو مطلع کریں اور کسی بھی جانور کے قریب جانے یا خود ریسکیو کی کوشش سے گریز کریں، تاکہ نہ جانوروں کو خطرہ ہو نہ انسانی جانوں کو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی میں شدت

Next Post

’گاندھیائی اقدار سے امید کی کرن ابھرے گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’گاندھیائی اقدار سے امید کی کرن ابھرے گی‘

’گاندھیائی اقدار سے امید کی کرن ابھرے گی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.