اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں۵۰لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سونا بر آمد، ملزم خواتین مفرور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں: جموں پولیس نے شہر کے قلب میں واقع ایک شو روم میں ہونے والے ایک ہائی پروفائل چوری کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تقریباً۵۰لاکھ روپیے مالیت کے مسروقہ سونے کے زیورات بر آمد کر لئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن پکا ڈنگا میں۲۰ستمبر۲۰۲۵کو شانو منہاس نے شکایت درج کرائی کہ گیم چینجز شو روم پکا ڈنگا میں خریداری کے دوران ان کا پرس، جس میں سونے کے زیورات موجود تھے، چوری ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس شکایت کی بنیاد پر بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر درج کی گئی اور تحقیقات شروع کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پولیس اسٹیشن پکا ڈنگا کی ایک ٹیم نے شوروم اور اطراف کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے تجزیہ کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فوٹیج میں دو غیر مقامی خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ملزمان کی تصاویر سوشل میڈیا، نیوز چینلز اور مختلف ریاستوں کے بس اڈوں اور بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات پر وسیع پیمانے پر جاری کی گئیں۔
ترجمان نے کہا کہ سی ڈی آرز، لوکیشن ڈیٹا اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کی تکنیکی جانچ پر مبنی مسلسل تفتیش کے نتیجے میں پولیس مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ تک پہنچی جہاں متعدد چھاپے مارے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران تقریباً۵۰لاکھ روپیے مالیت کے تمام مسروقہ سونے کے زیوارت کامیابی سے بر آمد کئے گئے تاہم ملزم خواتین کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک پولیس ٹیم ملزموں کی گرفتاری کے لئے موقع پر تعینات ہے جبکہ دوسری ٹیم بر آمدہ شدہ مال کے ساتھ جموں واپس آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفتیش اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپے میں۲؍افراد گرفتار:پولیس

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کی نوجوان اور متحرک سول سروس افسروں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کی نوجوان اور متحرک سول سروس افسروں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات

لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کی نوجوان اور متحرک سول سروس افسروں کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.