اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے خطاب میں ’جی رام جی‘ کا ذکر آتے ہی اپوزیشن کا ہنگامہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-29
in قومی خبریں
A A
دو سالوں میں غیر ریاستی افراد کو 83,000 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری:حکومت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

نئی دہلی، 28 جنوری (یواین آئی)
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بدھ کے روز خطاب کے دوران مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کی جگہ متعارف کرائے گئے وکست بھارت جی رام جی قانون کا ذکر آتے ہی اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
محترمہ مرمو نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن جب خطاب میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں منظور وکست بھارت جی رام جی قانون کا حکومت کی حصولیابی کے طورپر ذکر کیا تو اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں سے اچانک کھڑے ہو کر اس کی مخالفت کرنے لگے۔ اس دوران اپوزیشن نے اس کے خلاف نعرے بازی کی اور بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔
کچھ دیر تک جاری ہنگامے کے دوران ایوان میں جہاں حکمراں جماعت کے ارکان نے ’جی رام جی‘ نام کا ذکر آتے ہی میزیں تھپتھپا کر اس کا خیرمقدم کیا، وہیں اپوزیشن ارکان اس کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ اپوزیشن ارکان ہنگامے کے دوران جی رام جی واپس لو کے نعرے لگاتے رہے۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر جی رام جی قانون کی مخالفت کی۔ اپوزیشن ارکان کی رکاوٹوں کے باوجود صدر مرمو اپنا خطاب پڑھتی رہیں۔ بعد ازاں نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے مختصر طور پر پڑھے گئے خطاب میں حکومت کی کئی کامیابیوں کا ذکر کیا، تاہم جی رام جی قانون کا حوالہ نہیں دیا۔ خطاب کے دوران جی رام جی بل کے ذکر کے وقت کافی دیر تک ایوان میں ہنگامے کی صورتحال برقرار رہی۔ جواباً حکمراں جماعت کے ارکان بھی مسلسل میزیں تھپتھپاتے رہے۔ محترمہ مرمو جو کچھ بول رہی تھیں وہ ہنگامے کے باعث سنائی نہیں دے رہا تھا لیکن اسی دوران ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو نے اپوزیشن ارکان کو خاموش ہونے اور اپنی نشستوں پر بیٹھنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد تمام ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی صدر نتن نبین نے اجیت پوار کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

سورن ہندو کا مذہب بدل کر اقلیتی کوٹے سے داخلہ حاصل کرنا ’فراڈ‘: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

جے شنکر۲۶ ستمبر کویو این  کی  جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے

2026-09-06
ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سورن ہندو کا مذہب بدل کر اقلیتی کوٹے سے داخلہ حاصل کرنا ’فراڈ‘: سپریم کورٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.