جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت اور یورپی یونین میں’مدر آف آل‘تجارتی معاہدہ

ہم نے دو ارب لوگوں کے لیے فری ٹریڈ زون بنایا ہے جس سے دونوں فریقین کو فائدہ ہو گا‘یہ تو ابھی شروعات ہے:ارسلا وان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بھارت اور یورپی یونین میں’مدر آف آل‘تجارتی معاہدہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

یہ معاہدہ تجارت کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتا ہے‘:مودی

سرینگر: انڈیا اور یورپی یونین کے درمیان تقریباً دو دہائیوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایک تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا چکا ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ‘ارسلا وان ڈر لیئن نے ایکس پر لکھا کہ ’ہم نے مدر آف آل ڈیلز طے کر لی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دو ارب لوگوں کے لیے فری ٹریڈ زون بنایا ہے جس سے دونوں فریقین کو فائدہ ہو گا۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہماری سٹریٹیجک شراکت مزید مضبوط ہو گی۔‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا ہے جس کے تحت۲۷یورپی ممالک پر مشتمل یونین اور انڈیا کے درمیان فری ٹریڈ یعنی کھلی تجارت ممکن ہو سکے گی۔
منگل کے روز مودی نے انڈیا انرجی ویک۲۰۲۶کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کل انڈیا اور یورپی یونین کے درمیان ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ لوگ اسے مدر آف آل ڈیلز قرار دے رہے ہیں۔‘
وزیر اعظم کاکہنا تھا ’’یہ معاہدہ انڈیا کے 1.4 ارب لوگوں اور یورپی ممالک کے لاکھوں لوگوں کے لیے بے پناہ مواقع لاتا ہے۔ یہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے‘‘۔
مودی نے یہ بھی کہا ’ ’یہ معاہدہ عالمی جی ڈی پی کے تقریباً۲۵فیصد اور عالمی تجارت کے تقریباً ایک تہائی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ معاہدہ تجارت کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتا ہے‘‘۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا ’ ’یورپی یونین کے ساتھ یہ تجارتی معاہدہ برطانیہ اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بھی تکمیل کرے گا‘‘۔
یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس معاہدے سے محصولات میں واضح کمی آئے گی اور ایک دوسرے کی منڈیوں تک بہتر رسائی ملے گی۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے کیمیکلز، مشینری اور الیکٹرک آلات سمیت جہازوں پر تقریباً تمام محصولات ختم ہوں گے اور یہ کام بتدریج ہو گا۔
اس معاہدے کے نتیجے میں یورپی مصنوعات انڈیا میں سستی ہوں گی جیسا کہ گاڑیاں، مشینری اور زرعی آلات کیوںکہ درآمدی ڈیوٹی کم ہو جائے گی۔تاہم زرعی شعبے کے ڈیری اور چینی کے شعبے کو اس معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دونوں فریقین سکیورٹی ار دفاعی شراکت داری کے مسودے پر بھی کام کر رہے ہیں جن میں میریٹائم سکیورٹی، سائبر خطرات اور دفاعی مذاکرات جیسے امور شامل ہوں گے۔
یورپی یونین مصنوعات کے اعتبار سے انڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں کے درمیان مجموعی طور پر سال۲۰۲۵۔۲۰۲۵ کے دوران۱۳۶؍ارب ڈالر کی تجارت ہوئی جو کہ ایک دہائی کے دوران دگنی ہوئی ہے۔
انڈیا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات۲۰۰۷میں شروع ہوئے تھے مگر انھیں مارکیٹ تک رسائی اور ریگولیٹری مطالبات کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ مذاکرات ایک بار پھر جولائی۲۰۲۲میں شروع ہوئے تھے۔
سب سے غور طلب نکات میں انڈیا کی آٹو مارکیٹ اور زرعی مصنوعات تک رسائی اور کاربن سے جڑے ٹیرف تھے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ حتمی معاہدہ دیکھ کر ہی ان امور کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس سانتوس ڈی کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وان در لیین۲۶جنوری کو انڈیا کے رپبلک ڈے (یومِ جمہوریہ) کی تقریبات میں مہمان خصوصی تھے۔
رپبلک ڈے پر یورپی شخصیات کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کرنا انڈیا کی طرف سے ایک اہم سفارتی پیغام ہے اور وہ یہ کہ امریکہ کی جانب سے۵۰فیصد ٹیرف کے چیلنج کے بعد انڈیا دیگر دنیا کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
لندن میں واقع تھنک ٹینک چیٹھم ہاؤس سے منسلک چیٹیگج باجپائی کہتے ہیں کہ ’اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ انڈیا متنوع خارجہ پالیسی رکھتا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کا محتاج نہیں۔‘
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب یورپ ایک نئے جیوپولیٹیکل چیلنج سے گزر رہا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ اور انڈیا کے وزیرِ تجارت پیوش گویل دونوں ہی اس معاہدے کو ’مدر آف آل ڈیلز‘ قرار دے چکے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً دو دہائیوں سے جاری مذاکرات پر فریقین اب زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
یہ گذشتہ چار برسوں میں کیا جانے والے انڈیا کا نواں فری ٹریڈ معاہدہ ہو گا۔ اس سے قبل انڈیا ایسے ہی معاہدے برطانیہ، عمان، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ کر چکا ہے۔
یورپی یونین اس سے قبل جاپان، جنوبی کوریا اور ویتنام کے ساتھ ایسے معاہدے کر چکی ہے۔
اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ سے منسلک سینیئر اینلسٹ سمیدھا داس گپتا کہتی ہیں کہ ’غیر واضح جیوپولیٹیکل تجارتی ماحول میں فریقین اس وقت قابلِ انحصار تجارتی پارٹنر کی تلاش میں ہیں۔ دونوں ہی اطراف اس بات کو ضروری سمجھا جا رہا ہے، انڈیا امریکی ٹیرف کی تلافی چاہتا ہے جبکہ یورپی یونین چین پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے جسے وہ قابلِ انحصار نہیں سمجھتی۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یو این میںآپریشن سندور کے متعلق پاکستان کا دعوی جھوٹا اور خودغرضی پر مبنی ہے ‘

Next Post

ٹی 20 کرکٹ: ہندوستان کی مسلسل فتوحات، وائٹ واش پر نظریں جم گئیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

ٹی 20 کرکٹ: ہندوستان کی مسلسل فتوحات، وائٹ واش پر نظریں جم گئیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.