جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری ‘ عام زندگی میں خلل

 فضائی و زمینی نظام درہم برہم‘سرینگر ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری ‘ عام زندگی میں خلل

Anantnag: Commuters walk past trucks stranded on Jammu-Srinagar National Highway amid snowfall, at Qazigund in Anantnag district, Jammu and Kashmir, Tuesday, Jan. 27, 2026. The highway continues to remain closed as parts of Kashmir receive fresh snowfall. (PTI Photo)(PTI01_27_2026_000017B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر: کشمیر میں جاری بھاری برف باری نے نہ صرف زمینی اور ہوائی رابطوں کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ کئی سیاح اور مسافر بھی مختلف مقامات پر درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں، جس کے باعث پورے خطے میں نقل و حمل اور روزمرہ سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔
سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز دن بھر اڑانوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری رہا اور بالآخر تمام آنے اور جانے والی پروازوںکو منسوخ کیا گیا .
ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق صبح سے ہی برف باری کی شدت اور رن وے کی مسلسل صفائی کے باوجود کم ہوتی ہوئی حد نگاہ کی وجہ سے پروازوں کو آپریٹ کرنا مشکل تھا۔ دن بھر کوششوں کے باوجود پروازوں کو بحال نہ کیا جا سکا اور ایئرلائنوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ٹکٹوں اور متبادل شیڈول کے بارے میں براہِ راست متعلقہ ایئرلائن سے رابطے میں رہیں کیونکہ موسم کی صورتحال کسی وقت بھی مزید تبدیل ہو سکتی ہے ۔
شدید برف باری کا اثر صرف فضائی نظام تک محدود نہیں رہا بلکہ زمینی راستوں پر بھی اس کے سنگین اثرات نمایاں ہوئے ۔ وادی کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی اہم ترین شاہراہ، جموں وسری نگر قومی شاہراہ، دو دن کی مکمل بندش کے بعد جزوی طور پر بحال تو کر دی گئی مگر بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کے باوجود لمبی قطار میں سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ متعدد مقامات پر پھسلن، پتھروں کے گرنے اور برفانی تودوں کے خدشات کے سبب ٹریفک پولیس نے احتیاطی ہدایات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صرف انتہائی مجبوری کی صورت میں ہی شاہراہ استعمال کریں۔
ریلوے حکام کے مطابق کشمیر ریلوے کی تمام گاڑیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور کہیں رکاوٹ کی اطلاع نہیں ملی ہے ، جس سے وادی کے اندرونی سفر میں کچھ حد تک آسانی پیدا ہوئی ہے ، لیکن ہوائی اور زمینی راستوں کی رکاوٹ نے مجموعی نقل و حمل کا توازن اب بھی بگڑا ہوا ہے ۔
وادی کے مختلف حصوں میں لوگوں نے شدید برف باری کے باوجود باہر نکل کر اس موسم کا لطف اٹھایا، خاص طور پر نوجوانوں نے برف کے گولے کھیلتے اور تصاویر بناتے ہوئے موسم کو انجوائے کیا لیکن دوسری طرف روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ شہروں اور قصبوں میں بازار دیر سے کھل رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کم ہو گیا ہے ، دفاتر جانے والوں کو صبح سویرے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بجلی کے اچانک بند ہونے سے گھریلو نظام بھی متاثر ہو رہا ہے ۔
دیہی علاقوں میں صورتحال زیادہ مشکل ہے جہاں کئی بستیاں اب بھی برف کی موٹی تہہ میں دبی ہوئی ہیں اورکئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں تک وادی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ، تاہم شدید برف باری کا امکان کم ہو گیا ہے ۔ محکمے نے پہاڑی اور برفانی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں برفانی تودوں کے خدشے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ مسلسل برف باری کے باعث ڈھلانوں پر برف کمزور ہو رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برف ہٹانے میں کوتاہی پر انجینئروں کے خلاف کارروائی، معطلی کی سفارش

Next Post

وزیر اعلیٰ کی جموں میں بجٹ سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
وزیر اعلیٰ کی جموں میں بجٹ سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت

وزیر اعلیٰ کی جموں میں بجٹ سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.