جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم جمہوریہ :پروفیسر شفیع شوق کو تعلیم اور ادب میں خدمات پر پدم شری سے نوازا گیا

یہ اعزاز اس لیے بھی خاص ہے کہ اب میرا نام اختر محی الدین اور رحمان راہی جیسے عظیم ادبی شخصیات کے ساتھ جڑا ہے :پروفیسر شوق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
یوم جمہوریہ :پروفیسر شفیع شوق کو تعلیم اور ادب میں خدمات پر پدم شری سے نوازا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر: ممتاز کشمیری عالم، شاعر، ماہرِ لسانیات اور مترجم پروفیسر شفیع شوق کو اتوار کے روز تعلیم، زبان اور ادب کے شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پدم شری ایوارڈ۲۰۲۶ کے لیے منتخب کیا گیا۔ پدم شری بھارت کا چوتھا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔
اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر شوق نے کہا کہ ان کے لیے یہ انتہائی مسرت کا لمحہ ہے کہ ان کا نام ان شخصیات میں شامل ہوا جنہوں نے سماج میں حقیقی معنوں میں فرق پیدا کیا ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا’’ماضی میں مجھے کئی اعزازات اور ایوارڈز ملے ہیں، لیکن پدم شری بہت کم لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں امتیازی کارکردگی دکھائی ہو۔ ان میں شامل ہونا میرے لیے بے حد فخر کی بات ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ انہیں صبح سویرے فون کے ذریعے اس اعزاز کے بارے میں اطلاع دی گئی اور حکام ان کے ادبی کام اور کتابوں سے بخوبی واقف تھے۔’’میں نے کبھی ایوارڈ یا شہرت کے لیے نہیں لکھا۔ جو کچھ ملا، میں نے اسے قبول کر لیا‘‘۔
پروفیسر شوق انگریزی اور کشمیری زبان میں درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں، جن میں شاعری، تاریخ، لغات اور قواعد پر مبنی تصانیف شامل ہیں۔ انہیں شاعری کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر بھی کئی اعزازات حاصل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا’’یہ اعزاز اس لیے بھی خاص ہے کہ اب میرا نام اختر محی الدین اور رحمان راہی جیسے عظیم ادبی شخصیات کے ساتھ جڑا ہے، جنہیں اس سے قبل پدم شری سے نوازا جا چکا ہے‘‘۔
سائنس اور انگریزی میں تعلیمی پس منظر رکھنے والے پروفیسر شوق نے اپنی زندگی کے پچاس برس سے زائد کشمیری زبان اور ادب کے لیے وقف کیے۔ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک بطور پروفیسر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے کشمیری ادب کی تدریس کی اور طلبہ و تحقیقاتی اسکالرز کی رہنمائی کی۔
پروفیسر شوق نے کہا’’اگر میرا کام طلبہ اور محققین کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے تو یہی میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے‘‘۔انہوں نے مقامی اور دیسی علم کو محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اکثر ملک اور بیرونِ ملک سے کشمیری زبان میں پودوں، پھولوں اور کیڑوں کے ناموں سے متعلق سوالات موصول ہوتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا’’زبانیں اسی طرح کے علم سے تشکیل پاتی ہیں۔ شاعری اہم ہے، لیکن تحقیق اور معلومات پر مبنی تحریر بھی اتنی ہی ضروری ہے‘‘۔
شاعری سے اپنی محبت کا اعادہ کرتے ہوئے پروفیسر شوق نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ان کی توجہ جامع علمی کاموں پر مرکوز رہی ہے، جن میں کشمیری زبان کی تاریخ پر مبنی کتابیں بھی شامل ہیں۔’’لوگ ان کتابوں کو پڑھتے ہیں اور یہی بات مجھے خوشی دیتی ہے۔ میں شاعروں کو ترغیب دیتا ہوں کہ وہ وہی لکھیں جس کا انہیں علم ہو اور آئندہ نسلوں کے لیے کچھ بامعنی چھوڑ جائیں‘‘۔
نوجوان لکھنے والوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے پروفیسر شوق نے انہیں محض شاعری تک محدود نہ رہنے بلکہ تحقیق پر مبنی تحریر کی جانب بھی متوجہ ہونے کی تلقین کی۔’’لکھنے والے اکثر شکایت کرتے ہیں کہ لوگ انہیں نہیں پڑھتے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ ایسا کچھ لکھ رہے ہیں جسے لوگ پڑھنے کی ضرورت محسوس کریں؟‘‘
پروفیسر شوق نے کہا، اور مصنفین کو نباتات، حیوانات، ماحولیات اور مقامی علم جیسے موضوعات پر لکھنے کی ترغیب دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’من کی بات‘: وزیر اعظم کا نشہ مخالف جدوجہد پر کشمیر کے ایک گاؤں کا ذکر

Next Post

یومِ جمہوریہ سے قبل وادی بھر میں چوکسی مزید سخت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
یومِ جمہوریہ سے قبل وادی بھر میں چوکسی مزید سخت

یومِ جمہوریہ سے قبل وادی بھر میں چوکسی مزید سخت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.