جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوگ یوم جمہوریہ کی تقاریب میں بھرپور شرکت کریں:آئی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
یوم آزادی کی تقریبات :’تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر: وادی کشمیر میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کو پرامن، منظم اور شاندار انداز میں منعقد کرانے کے لیے غیر معمولی اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے ہفتے کے روز بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے اور۲۶جنوری کی تقریبات پورے امن و وقار کے ساتھ انجام پائیں۔
آئی جی پی بردی نے کہا کہ بخشی اسٹیڈیم میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی جس کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی تقریب کے علاوہ وادی کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر بھی تقاریب منعقد ہوں گی، جن کے لیے یکساں طور پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق پولیس، سی آر پی ایف، ایس ڈی آر ایف اور دیگر سیکیورٹی یونٹس مل کر ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت ہائی الرٹ پر ہیں۔
بردی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ آئی جی پی کے مطابق، یہ تقریب عوام کے لیے کھلی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے اہل خانہ، خصوصاً اسکول کے بچوں سمیت، اس قومی تقریب کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تعاون نہ صرف سیکورٹی اداروں کے حوصلے کو بڑھاتا ہے بلکہ جشنِ جمہوریت کی روح کو بھی طاقت دیتا ہے ۔
بخشی اسٹیڈیم میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل کی صدارت ڈویژنل کمشنر کشمیر، انشل گرگ نے کی جنہوں نے ترنگا لہرا کر پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ پولیس اور مختلف سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا جبکہ سینئر سول و پولیس افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی گھیرے کے درمیان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ خفیہ نگرانی، ڈرون سرویلنس اورچیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا تھا۔
فل ڈریس ریہرسل کے دوران اسٹیڈیم کی طرف آنے والے تمام راستوں پر ٹریفک مکمل طور پر بند کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ قدم احتیاطی تدابیر کے تحت اٹھایا گیا تھا تاکہ ریہرسل کے دوران کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ ٹریفک پولیس نے پہلے ہی عوام کو ایڈوائزری جاری کر کے آگاہ کیا تھا کہ ریہرسل مکمل ہونے تک بخشی اسٹیڈیم کی طرف کسی بھی گاڑی کو اجازت نہیں ہوگی۔
تقریب سے قبل ڈویژنل کمشنر انشل گرگ اور آئی جی پی وی کے بردی نے لالچوک کے قریب پرتاپ پارک میں واقع بلدان استنبھ پر شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ دونوں افسران نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ان اہلکاروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت خطے میں امن قائم ہے اور اہم قومی تقاریب کا انعقاد ممکن ہو پاتا ہے ۔
حکام کے مطابق وادی میں اس وقت مجموعی طور پر پرامن فضا برقرار ہے ، تاہم یوم جمہوریہ جیسے حساس موقع پر کسی بھی خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے سیکورٹی ادارے پوری چوکس ہیں۔ اہم چوکوں، داخلی راستوں، حساس مقامات اور پریڈ گراؤنڈ کے آس پاس مشترکہ ناکے ، ڈومینٹ تیمیں اور اسنیپ چیکنگ مسلسل جاری ہے ۔
آئی جی پی بردی کے بقول’’ ہمارا مقصد شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔ ہم نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع  کے بعد کٹھوعہ میں ہائی الرٹ

Next Post

شدید سردی اور برفباری کے باوجود ایل او سی پر فوج چوکس، حفاظتی گرڈ مضبوط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
شدید سردی اور برفباری کے باوجود ایل او سی پر فوج چوکس، حفاظتی گرڈ مضبوط

شدید سردی اور برفباری کے باوجود ایل او سی پر فوج چوکس، حفاظتی گرڈ مضبوط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.