جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یومِ جمہوریہ پریڈ میں پہلی بار ایس-۴۰۰دفاعی نظام کی نمائش کی جائے گی 

گزشتہ سال آپریشن سندور کے دوران بھارت کے اس دفاعی نظام نے پاکستان کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
یومِ جمہوریہ پریڈ میں پہلی بار ایس-۴۰۰دفاعی نظام کی نمائش کی جائے گی 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر: مئی گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ فوجی کشیدگی کے دوران بھارت کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے والا جدید ایس۴۰۰- فضائی دفاعی نظام پہلی مرتبہ۲۶ جنوری۲۰۲۶ کو یومِ جمہوریہ پریڈ کے دوران محکمۂ فوجی امور (ڈیپارٹمنٹ آف ملٹری افیئرز) کے ٹیبلو میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بات ایئر کموڈور منیش سبھروال نے بتائی۔
ایس ۴۰۰میزائل نظام کو آپریشن سندور کے دوران مؤثر طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے گزشتہ سال اگست میں تصدیق کی تھی کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کے ایس۴۰۰نظام نے پاکستان کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
یہ فوجی کارروائی۲۲؍اپریل کو پہلگام حملے کے جواب میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی۔
اس سال محکمۂ فوجی امور ’ٹرائی سروسز ٹیبلو آپریشن سندور‘ پیش کر رہا ہے، جس میں بھارتی مسلح افواج کے مابین عملی ہم آہنگی اور مشترکہ کامیاب کارروائیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
میجر جنرل نوجراج دھلون نے جمعہ کو بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل بھونش کمار مسلسل چوتھی بار پریڈ کی قیادت کریں گے، جبکہ مجموعی طور پر۶۰۴۰فوجی اہلکار پریڈ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں بھیرَو، شکتیبان، بغیر انسانی گاڑی اور اے ٹی اے جی ایس سمیت دیگر فوجی اثاثے بھی شامل ہوں گے۔
۲۶ جنوری کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر منعقد ہونے والی۷۷ویں یومِ جمہوریہ پریڈ میں مجموعی طور پر۳۰ٹیبلو پیش کیے جائیں گے، جن میں۱۷ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور۱۳مختلف وزارتوں، محکموں اور سروسز کے ٹیبلو شامل ہوں گے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق، یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے دوران شاندار بصری مظاہرہ پیش کیا جائے گا، جس کے موضوعات ’سوتنترتا کا منتر:وندے ماترم‘ اور ’سمردھی کا منتر:آتم نربھر بھارت‘ہوں گے۔
یہ ٹیبلو قومی نغمہ وندے ماترم کے۱۵۰برس کی تکمیل اور مختلف شعبوں میں خود انحصاری کے ذریعے ملک کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کریں گے، ساتھ ہی بھارت کے متنوع اور بھرپور ثقافتی ورثے کو بھی نمایاں کریں گے۔
پریڈ میں شریک نمایاں ٹیبلوز میں شامل ہیں:آسام  آشریکانڈی:آسام کا ٹیرراکوٹا کرافٹ گاؤں؛چھتیس گڑھ‘ آزادی کا منتر:وندے ماترم؛گجرات  سوَدیشی کا منتر خود انحصاری، آزادی: وندے ماترم؛کیرالا واٹر میٹرو اور۱۰۰ فیصد ڈیجیٹل خواندگی؛مہاراشٹر گنیش اتسو؛منی پور خوشحالی کی جانب؛ناگالینڈ ہارن بل فیسٹیول:ثقافت، سیاحت اور خود انحصاری کا جشن؛تمل ناڈو خوشحالی کا منتر؛وزارتِ ثقافت وندے ماترم:قوم کی روح کی پکار؛اور وزارتِ اطلاعات و نشریات  بھارت کتھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 جموں کے بالائی علاقوں میں برفباری سے معمولاتِ زندگی متاثر

Next Post

’تیز ہواؤں اور برفباری کے بعد وادی میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’تیز ہواؤں اور برفباری کے بعد وادی میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری‘

’تیز ہواؤں اور برفباری کے بعد وادی میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.