بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی آج کیرالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد اور افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in قومی خبریں
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی)
وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز کیرالہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ ترواننت پورم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وہ ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق یہ منصوبے ریل رابطہ، شہری روزگار، سائنس اور اختراع، شہری مرکز خدمات اور جدید صحت سہولیات جیسے اہم شعبوں سے متعلق ہیں۔ یہ منصوبے شہریوں کی ہمہ گیر ترقی، تکنیکی پیش رفت اور معیارِ زندگی میں بہتری کو ترجیح دینے کے وزیراعظم کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس دوران وزیراعظم چار نئی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے جن میں تین امرت بھارت ایکسپریس اور ایک مسافر گاڑی شامل ہے ۔ ان میں ناگرکوئل۔ منگلورو امرت بھارت ایکسپریس، ترواننت پورم۔ تامبرم امرت بھارت ایکسپریس، ترواننت پورم۔چرلاپلی امرت بھارت ایکسپریس اور تریشور۔گرووایور کے درمیان نئی مسافر ٹرین شامل ہیں۔ ان خدمات کے آغاز سے کیرالہ، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان طویل فاصلے اور علاقائی رابطے میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ مسافروں کے لیے سفر زیادہ آسان، محفوظ اور وقت کا پابند بنے گا۔ بہتر رابطے سے سیاحت، تجارت، تعلیم، روزگار اور ثقافتی تبادلے کو بھی فروغ ملے گا۔
شہری روزگار کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے تحت وزیراعظم پی ایم سوَنِدھی کریڈٹ کارڈ کا آغاز کریں گے جو اسٹریٹ وینڈرز کے لیے مالی شمولیت کے اگلے مرحلے کی علامت ہے ۔ یو پی آئی سے منسلک یہ بلاسود روالونگ کریڈٹ نظام فوری نقدی فراہم کرے گا، ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دے گا اور مستفیدین کو باضابطہ قرض تک رسائی میں مدد دے گا۔ وزیراعظم پی ایم سوَنِدھی اسکیم کے تحت ایک لاکھ مستفیدین میں قرض بھی تقسیم کریں گے ، جن میں کیرالہ کے اسٹریٹ وینڈرز بھی شامل ہیں۔ سال 2020 میں آغاز کے بعد سے اس اسکیم نے بڑی تعداد میں لوگوں کو پہلی بار باضابطہ قرض کی سہولت فراہم کی ہے اور شہری غیر رسمی مزدوروں کے درمیان غربت کے خاتمے اور روزگار کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
سائنس اور اختراع کے شعبے میں وزیراعظم ترواننت پورم میں سی ایس آئی آر۔این آئی آئی ایس ٹی انوویشن، ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ سینٹر کی بنیاد رکھیں گے ۔ یہ مرکز لائف سائنسز اور بایو اکانومی پر توجہ مرکوز کرے گا، آیوروید جیسے روایتی علمی نظاموں کو جدید بایوٹیکنالوجی سے جوڑے گا، پائیدار پیکیجنگ اور گرین ہائیڈروجن کو فروغ دے گا اور اسٹارٹ اپس کی تخلیق، ٹیکنالوجی منتقلی اور عالمی تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ تحقیق کو مارکیٹ کے لیے تیار حل اور کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانا بھی اس دورے کی ترجیح ہوگی۔ وزیراعظم ترواننت پورم میں واقع شری چِترا تیرونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید ترین ریڈیوسرجری مرکز کی بنیاد رکھیں گے ۔ یہ سہولت پیچیدہ دماغی امراض کے لیے نہایت درست علاج فراہم کرے گی جس سے خطے میں تیسرے درجے کی صحت خدمات کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ، وزیراعظم ترواننت پورم میں نئے پوجاپُّرا مرکزی ڈاک گھر کا افتتاح بھی کریں گے ۔ یہ جدید، ٹیکنالوجی سے لیس سہولت ڈاک، انشورنس اور ڈیجیٹل خدمات کی وسیع رینج فراہم کرے گی جس سے شہری مرکز خدمات کی فراہمی مزید مضبوط ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کو پیچھے ہٹنے اور غریبوں کے متحد ہونے کا موقع ہے ، منریگا بچانے کی لڑائی: راہل گاندھی

Next Post

ڈوڈہ سڑک حادثہ اور غیر محفوظ شاہراہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

ڈوڈہ سڑک حادثہ اور غیر محفوظ شاہراہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.