جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈوڈہ حادثہ:وزیر اعظم مودی ‘صدر مرمو اور امیت شاہ کو گہرا صدمہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈوڈہ حادثہ:وزیر اعظم مودی ‘صدر مرمو اور امیت شاہ کو گہرا صدمہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر ’شدید رنجیدہ‘ ہیں۔
حکام کے مطابق انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے لیے فوجیوں کو لے جانے والی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی ڈوڈہ ضلع میں گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں۱۰فوجی جاں بحق اور۱۱ دیگر زخمی ہو گئے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا،’’ڈوڈہ میں پیش آئے حادثے پر شدید صدمہ ہوا ہے، جس میں ہم نے اپنے بہادر فوجی اہلکار کھو دیے۔ قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔
مودی نے مزید کہا’’دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے‘‘۔
یہ حادثہ دوپہر کے وقت بھدرواہ-چمبا بین الریاستی سڑک پر۹۰۰۰فٹ بلند خانی ٹاپ کے مقام پر اس وقت پیش آیا، جب بلٹ پروف گاڑی کا ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور گاڑی تقریباً۲۰۰فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
ادھر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اس سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔صدر جمہوریہ نے ایکس پر کہا’’جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں سڑک حادثے میں بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر نہایت افسوسناک ہے۔ میں غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ہندی میں ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اس واقعے سے ’انتہائی دکھی‘ہیں اور جاں بحق فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
امت شاہ نے کہا’’ڈوڈہ، جموں و کشمیر میں پیش آئے سڑک حادثے سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ اس المناک واقعے میں جان گنوانے والے ہمارے بہادر فوجیوں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے‘‘۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو اعلیٰ ترین سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا’’زخمی جوانوں کو بہترین ممکنہ طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ تمام فوجی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں خاتون گھر کے اندر  مردہ پائی گئی، گھریلو ملازم فرار: پولیس

Next Post

جون۲۲۰۲سے جموں کشمیر میں۲۰ ہزار سڑک حادثات میں۳۷۰۰؍افراد جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
جون۲۲۰۲سے جموں کشمیر میں۲۰ ہزار سڑک حادثات میں۳۷۰۰؍افراد جاں بحق

جون۲۲۰۲سے جموں کشمیر میں۲۰ ہزار سڑک حادثات میں۳۷۰۰؍افراد جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.