ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں ٹھنڈ کا زور برابر جاری

میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں بارشوں کا امکان :ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں ٹھنڈ کا زور برابر جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا قہر برابر جاری ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ضلع پلوامہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع اننت ناگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور باندی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.1 ڈگری سینٹی گرید جبکہ دراس، جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سردترین علاقہ ہے ، میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں۲۱جنوری تک موسم کی کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
دریں اثنا سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں کے تین حصے بیت جانے بعد سری نگر سمیت دیگر میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران طویل خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۱۸جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں ہلکی برف یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد ایک کمزور مغربی ہوا کے زیر اثر وادی میں۱۹اور۲۰جنوری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۲۱جنوری کو موسم جزوی سے عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد میں۲۲جنوری کو ایک مضبوط مغربی ہوا کے داخل ہونے کے نتیجے میں۲۵ جنوری تک بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جس کا زیادہ اثر۲۳؍اور۲۴جنوری کو رہ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پیر پنچال اور چناب وادی کے کچھ اضلاع اور جنوبی کشمیر کے اضلاع میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ۲۶جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کا برف وباراں متوقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران خاص طور پر۱۹؍اور۲۰جنوری اور بعد میں۲۲سے۲۴جنوری تک مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سادھنا پاس، زوجیلا اور رازدان ٹاپ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر رہ سکتی ہے ۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر۲۳؍اور۲۴جنوری کو محکمہ ٹریفک اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ایڈوائزرز کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران کاشتکاری سے متعلق کام بند رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خطرات ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں آنے والے دنوں کے دوران دھند میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں بھی اضافے کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی بھر میں معراج النبیؐ کے سلسلے میں روح پروراجتماعات کا انعقاد

Next Post

ایران سے متعدد بھارتی شہری کمرشل پروازوں سے گھر  واپسی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
ایران سے متعدد بھارتی شہری کمرشل پروازوں سے گھر  واپسی

ایران سے متعدد بھارتی شہری کمرشل پروازوں سے گھر  واپسی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.