ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی اور سنگھرش سمیتی کا ویشنو دیوی میڈیکل کالج سے متعلق این ایم سی کے فیصلے کا خیرمقدم

 این سی اور پی ڈی پی نے اسے جموں کے لیے دھچکا قرار دیا/کالج سے جڑی سینکڑوں تدریسی اور غیر تدریسی نوکریاں عملاً ختم ہو گئی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بی جے پی اور سنگھرش سمیتی کا ویشنو دیوی میڈیکل کالج سے متعلق این ایم سی کے فیصلے کا خیرمقدم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسی لینس کو کم از کم معیارات پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر اجازت نامہ واپس لینے کے نیشنل میڈیکل کمیشن(این ایم سی )کے فیصلے پر یہاں ملے جلے ردِ عمل سامنے آئے ہیں۔
بدھ کے روز بی جے پی اور سنگھرش سمیتی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، جبکہ نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اسے خطے کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔
سنگھرش سمیتی، جو بی جے پی کی حمایت یافتہ دائیں بازو کی تنظیموں کا ایک نیا اتحاد ہے، گزشتہ برس نومبر سے جموں میں احتجاج کی قیادت کر رہی تھی۔ اس احتجاج میں میڈیکل کالج میں داخلوں کی منسوخی اور شری ماتا ویشنو دیوی پر ایمان رکھنے والے طلبہ کے لیے خصوصی طور پر نشستیں محفوظ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
یہ سمیتی اُس وقت سامنے آئی جب۵۰ طلبہ پر مشتمل ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ میں داخلے نیٹ میرٹ لسٹ کے ذریعے مکمل ہوئے۔ ان میں۴۲طلبہ مسلمان تھے—جن میں اکثریت کا تعلق کشمیر سے تھا—جبکہ جموں سے سات ہندو طلبہ اور ایک سکھ امیدوار شامل تھا۔ اس تناسب نے داخلوں کی منسوخی اور تمام نشستیں ہندو طلبہ کے لیے مخصوص کرنے کے مطالبات کو جنم دیا۔
نیشنل میڈیکل کمیشن کے میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ(ایم اے آر ڈبی)نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں واقع اس ادارے کو دی گئی لیٹر آف پرمیشن کو کم از کم معیارات پر عدم تعمیل کی بنیاد پر واپس لے لیا۔
ایم اے آر بی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال۲۰۲۵۔۲۶کے دوران کاؤنسلنگ کے ذریعے کالج میں داخل کیے گئے تمام طلبہ کو یونین ٹیریٹری انتظامیہ کی مجاز اتھارٹی کے ذریعے جموں و کشمیر کے دیگر میڈیکل اداروں میں سپر نیومری نشستوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست شرما نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ہم نیشنل میڈیکل کمیشن کے میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ، مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ اجازت نامہ واپس لیا گیا، تاہم ساتھ ہی طلبہ کے مستقبل کو بھی محفوظ بنایا گیا۔‘‘
شرما نے کہا کہ اگرچہ اجازت نامہ کم از کم معیارات پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر واپس لیا گیا، لیکن گزشتہ کئی دنوں سے مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں سے وابستہ لوگ سڑکوں پر تھے اور داخلوں کی منسوخی کا مطالبہ کر رہے تھے، کیونکہ یہ ادارہ ہندوؤں کے عطیات سے چلایا جا رہا ہے۔
بی جے پہ لیڈر نے کہا’’میں اس کامیابی کا سہرا ماتا ویشنو دیوی کے سر باندھتا ہوں کیونکہ یہ عقیدے کا معاملہ تھا۔ اگر یہ کسی اور میڈیکل کالج کا معاملہ ہوتا تو ہم اسے سیاسی رنگ نہ دیتے۔ این ایم سی نے شکایات پر کارروائی کی اور نڈا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ داخل شدہ طلبہ کا مستقبل محفوظ رہے، جو قابلِ تعریف ہے۔‘‘
جب ان سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں انہوں نے سمیتی کے مطالبات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ ملا ہے، تو ست شرما نے کہا کہ اس معاملے پر کوئی بھی ان کی حکومت کو موردِ الزام نہیں ٹھہرا رہا۔
انہوں نے کہا’’عبداللہ میڈیا میں رہنے کے لیے اس طرح کے بیانات دینے کے عادی ہیں۔ ان کی حکومت عوام کو بجلی اور پینے کا پانی تک فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کی حکومت کے معیار مسلسل گر رہے ہیں، جس کا ثبوت بڈگام اور ناگروٹہ کے اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتائج ہیں، جہاں نیشنل کانفرنس دونوں نشستیں ہار گئی۔‘‘انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ دیں۔
سنگھرش سمیتی نے این ایم سی کے فیصلے کا جشن مناتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
سمیتی کے کنوینر، کرنل (ریٹائرڈ) سکھویر سنگھ منکوٹیا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’ہم اپنی۴۵ روزہ طویل اور کامیاب تحریک ختم کر رہے ہیں، لیکن ہم  بورڈ کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔ شریں بورڈ کو صرف ہندوؤں کی فلاح کے لیے کام کرنا چاہیے اور سرکاری امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔‘‘
نیشنل کانفرنس کے میڈیا انچارج (پیر پنجال) وویک شرما نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی بندش جموں کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔
شرما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا،’’جو کچھ ہوا وہ ایک غلط نیت پر مبنی تحریک تھی‘ جسے تفریق پر مبنی سیاست نے جنم دیا، جہاں بعض عناصر نے ایک جھوٹے بیانیے کے تحت مسلم طلبہ کو نشانہ بنانے اور نکالنے کی کوشش کی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس لاپرواہ سیاست نے ہندو طلبہ کو بھی نقصان پہنچایا۔‘‘انہوں نے کہا کہ اگرچہ طلبہ دیگر اداروں میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، مگر اصل اور ناقابلِ تلافی نقصان مقامی سطح پر ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا،’’اس میڈیکل کالج سے جڑی سینکڑوں تدریسی اور غیر تدریسی نوکریاں عملاً ختم ہو گئی ہیں، جو جموں کے خاندانوں، روزگار اور علاقائی معیشت کے لیے براہِ راست ضرب ہے۔‘‘
نیشنل کانفرنس کے رہنما نے ’’نفرت کی سیاست‘‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو مکالمے، ضابطہ جاتی تعمیل اور اصلاحات کے ذریعے مضبوط کیا جانا چاہیے، نہ کہ فرقہ وارانہ ایجنڈوں کی بھینٹ چڑھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا،’’بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے تفریقی رویے کی وجہ سے جموں اپنا ادارہ، اپنی نوکریاں اور اپنا مستقبل کیوں کھو بیٹھا۔ جموں ایک فعال میڈیکل کالج کا حقدار تھا، نہ کہ عدم برداشت سے جنم لینے والی بندش کا۔‘‘
پی ڈی پی کے ترجمان آدتیہ گپتا نے دعویٰ کیا کہ کالج کی بندش کے ذمہ دار بی جے پی اور نیشنل کانفرنس دونوں ہیں۔
گپتا نے کہا’’شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کی ملی بھگت سے بند ہوا ہے۔ یہ جموں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور خطے کے عوام کے ساتھ بی جے پی کی جانب سے غداری کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ریاسی کے طلبہ کی منتقلی کا حکم دیا‘عمرعبداللہ کی ادارے کی بندش پر خوشی منانے والوں کی تنقید

Next Post

وزیر اعلیٰ کی ضلع کٹھوعہ کے ضلعی جائزہ اجلاس کی صدارت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’تعمیری منصوبوں میں تاخیر ناقابلِ قبول‘

وزیر اعلیٰ کی ضلع کٹھوعہ کے ضلعی جائزہ اجلاس کی صدارت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.