ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ اور پلوامہ میں تین منشیات فروش گرفتار‘ چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منیشات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور بھاری مقدار میں چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے فقیر باغ علاقے میں ناکے کے دوران دو افراد کو دھر لیا۔
ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدہ افراد نے اپنی شناخت نصیر احمد ملہ ولد غلام محمد ملہ ساکن دود بگ چندوسہ اور محمد اشرف ملہ ولد غلام قادر ملہ ساکن دود بگ چندوسہ کے طور پر ظاہر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران نصیر احمد ملہ کے قبضے سے۴۶۷ گرام چرس پاؤڈر جیسا مواد اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا جبکہ محمد اشرف ملہ کی تحویل سے۳۳گرام چرس جیسا مواد،۷ ہزار۲ سو۴۰روپیے نقدی اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چندوسہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر درج کی اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس پوسٹ واگورہ کو یہ مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ فاروق احمد چوپان عرف بیٹا ولد غلام حسن چوپان ساکن وترگام نے اپنے رہائشی مکان میں غیر قانونی طور پر چرس جیسا مواد ذخیرہ کر رکھا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعہ۸/۲۰ے تحت زیر ایف آئی آر زیر نمبر۲/۲۰۲۶؍ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مکان کی تلاشی کے دوران ایگزیکٹو مجسٹریٹ واگورہ، آزاد گواہوں جن میں نمبر دار، سابق سرپنچ اور پولیس پوسٹ واگورہ کے اہلکار شامل تھے ، کی موجودگی میں 7.212 کلو چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم تاحال مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس معاشرے سے منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔
اس دوران منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ پولیس ایک ٹیم نے کل پورہ علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 4.5 کلو چرس پاؤڈر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت پرویز احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن کل پورہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا جبکہ بر آمد شدہ مواد کو قانونی ضوابط کے تحت ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن لٹر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ پولیس منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں۲۲جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں 

Next Post

 مُیول اکاؤنٹس کے ذریعے چلنے والا مالی نیٹ ورک بے نقاب‘۲۲؍افراد زیر حراست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
 مُیول اکاؤنٹس کے ذریعے چلنے والا مالی نیٹ ورک بے نقاب‘۲۲؍افراد زیر حراست

 مُیول اکاؤنٹس کے ذریعے چلنے والا مالی نیٹ ورک بے نقاب‘۲۲؍افراد زیر حراست

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.