جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

فرق……واضح فرق !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-04
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

فرق ہے‘یقیناً کوئی فرق ہے ……کوئی فرق ہو گا جو انگریز ہم سے آگے ہیں……اب انگریز سے مراد انگریزی بولنے والے ہی نہیں بلکہ گوری چمڑے والے ہیں……پھر چاہے انہیں انگریزی آتی ہو یا نہیں کہ ہم تو ہر ایک گوری چمڑی سے فراطے دار انگریزی بولنے کی توقع رکھتے ہیں……لیکن صاحب ایسا نہیں ہے‘بالکل بھی نہیں ہے کہ ایسے گوری چمڑی والوں کی کوئی کمی نہیں ہے…… بالکل بھی نہیں ہے‘ جو انگریزی زبان سے اتنے ہی ناواقف ہیں جتنے ہم…… خیر! بات جو آپ سے کرنی ہے ‘ جو بات آپ سے کہنی ہے وہ یہ ہے کہ یقینا گوری چمڑی اور ہم میں فرق ہے اور یہی فرق انہیں ہم سے آگے لے جاتی ہے…… ہر ایک میدان میں یہ ہم سے سبقت لیتے ہیں……اخلاقیات میں بھی …… جی ہاں اخلاقیات۔ گوا میں گزشتہ ماہ ایک کلب میں آگ لگنے سے ۲۵ لوگوں کی موت ہوئی اور…… یقین کیجئے کی یہ کوئی چھوٹی موٹی تعداد نہیں ہے…… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ابھی اس آگ کی راکھ سے دھواں ہی اٹھ رہا تھا …… لاشیں راکھ سے۔ ملبے سے نکالی بھی نہیں گئی تھیں کہ اس کے مالک فرار ہو گئے …… ملک چھوڑ کر بینکاک پہنچ گئے ……اب کی بار ثابت ہوا کہ …… کہ قانون کے ہاتھ سچ میں لمبے ہو تے ہیں سو……سو دونوں ملزمین کو پکڑ کر ملک واپس لایا گیا اور اس وقت وہ جیل میں ہیں…… اس واردات میں کیا ان کا کوئی ہاتھ تھا ، ان کی طرف سے کوئی کوتاہی ہو تی ……یہ بعد کی بات ہے …..پہلی بات یہ ہے کہ یہ دونوں ملک سے فرار کیوں ہو گئے کہ…… کہ اخلاقیات کا تقاضا تھا کہ…… کہ یہ دونوں پہلی فرصت میں جائے واردات پر پہنچ جاتے……بھاگ نہیں جاتے ۔ بالکل بھی نہیں جاتے ۔نئے سال کے موقع پر سیوٹزر لینڈ کے ایک شراب خانے میں بھی آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ۴۰ لوگ مارے گئے …… وہ بھی راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے ……شراب خانے کے مالکان دم دبا کر بھاگ نہیں گئے ، فرار نہیں ہو گئے …… بلکہ تحقیقات میں پولیس کا تعاون دینے کا عہد کیا…… ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اس حادثے کی وجہ سے کچھ کھاپاتے ہیں ……اور نہ ……اور نہ سو پاتے ہیں ۔اور اس لئے نہیں سو پاتے ہیں کیوںکہ …… کیونکہ فرق ہے…… واضح فرق ۔ان میں اور ہم میں اور اللہ میاں کی قسم یہ واضح فرق انہیں ہم سے ممتاز بناتی ہے ……وہ ہم سے سبقت  لیتے ہیں …… ہر ایک میدان میں ……اور ہاںاخلاقیات میں بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان ،بھارت کیلئے ’خراب‘ ہمسایہ ملک کیوں؟

Next Post

 تحصیل آفس شالٹینگ کا کلرک۲ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

 تحصیل آفس شالٹینگ کا کلرک۲ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.