اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

آئندہ۲۴ گھنٹوں کے دوران وادی کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا امکان ہے:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

Tourists enjoyed fresh snowfall at the famous tourist destination Gulmarg on Tuesday.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

برفباری کے باوجود وادی میں موسم سرما غیر معمولی طور پر گرم ‘ درجہ حرارت معمول سے تین سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درج 

سرینگر:محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے، جبکہ آئندہ۲۴ گھنٹوں کے دوران وادی کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بادلوں کی موجودگی کے باعث رات کے درجۂ حرارت موسمی اوسط سے زیادہ رہے اور بیشتر علاقوں میں نقطۂ انجماد سے اوپر درج کیے گئے۔
تازہ برفباری کے باوجود وادی کشمیر اس وقت غیر معمولی طور پر گرم موسمِ سرما کا سامنا کر رہی ہے، جہاں درجۂ حرارت معمول سے تین سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درج کیا جا رہا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے حکام نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بعض حصوں میں، جن میں بانڈی پورہ کا گریز، بارہمولہ کا گلمرگ اور کپواڑہ کا مژھل  شامل ہیں، تازہ برفباری ہوئی ہے، جبکہ دیگر بالائی علاقوں سے بھی ہلکی سے درمیانی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شمالی اور وسطی کشمیر کے چند بالائی اور انتہائی بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کے روز بعض الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا ایک مختصر دورانیہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۳۱دسمبر اور یکم جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے جس کا زیادہ اثر۳۱دسمبر کی شام سے یکم جنوری کی صبح یا دوپہر تک رہ سکتا ہے ۔
محکمہ نے کہا کہ اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۲جنوری کو بھی موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمہ نے بتایا کہ بعد میں۳سے۵جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ۶جنوری کو موسم ایک بار پر عام طور پر خشک رہنے کے ساتھ شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کی توقع ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں۷سے۱۳جنوری تک موسم کبھی جزوی تو کبھی مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک اور انتظامیہ کی طرف سے جاری مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہ جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں اگلے۴۸گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے سے گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔
ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں سے لوگوں کو کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ۔
حکام کے مطابق منگل کی رات سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت۳۔۲ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس وقت کے معمول سے۹۔۴ ڈگری گریڈ زیادہ ہے۔گلمرگ خطے کا سرد ترین مقام رہا، جہاں درجۂ حرارت منفی۳ڈگری سیلسیس تک گر گیا، تاہم یہ بھی معمول سے تقریباً تین ڈگری زیادہ تھا۔
جنوبی کشمیر میں پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی۸۔۱ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے سات ڈگری زیادہ ہے، جبکہ وادی کے گیٹ وے قصبے قاضی گنڈ میں پارہ۴۔۱ڈگری سیلسیس پر آ کر ٹھہرا۔
اس وقت خطہ ’’چلۂ کلان‘‘ کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جو شدید سردی کا۴۰روزہ دورانیہ ہوتا ہے۔ اس عرصے کے دوران عموماً رات کا درجۂ حرارت تین سے آٹھ ڈگری سیلسیس تک نقطۂ انجماد سے نیچے چلا جاتا ہے، تاہم موجودہ درجۂ حرارت معمول کے موسمی پیٹرن سے واضح انحراف ظاہر کر رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 

Next Post

سال 2025:جموں وکشمیر میں امن و استحکام کے لئے مثبت تبدیلیوں کا سال رہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post

سال 2025:جموں وکشمیر میں امن و استحکام کے لئے مثبت تبدیلیوں کا سال رہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.