ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

متعدد اضلاع میں وی پی این کے استعمال پر پابندی

مشتبہ انٹرنیٹ صارفین کاوی پی این کا استعمال بڑھ رہا تھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
کپواڑہ میں دو ماہ کیلئے وی پی این کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر/۳۰دسمبر
جموں کشمیر کے متعدد اضلاع میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
حکام نے اس فیصلے کی بنیاد سکیورٹی خدشات، مشتبہ انٹرنیٹ سرگرمیوں، اور امن و امان کو درپیش ممکنہ خطرات کو قرار دیا ہے ۔
اس پابندی کے بعد کئی اضلاع میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں موبائل فونز کی نگرانی مزید سخت کر چکی ہیں تاکہ حکم کی خلاف ورزی نہ ہو سکے ۔
وادی کے کپوارہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع نے تازہ ترین نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وی پی این کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ حکم عدولی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کپوارہ ضلع مجسٹریٹ شری کانت بالا صاحب کی جانب سے جاری حکم نامے میں پولیس کی جانب سے موصولہ اطلاعات کا حوالہ دیا گیا ہے ، جن میں ضلع میں’مشتبہ انٹرنیٹ صارفین‘کے ذریعے وی پی این کے بڑھتے استعمال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وی پی این خدمات کو غیر قانونی سرگرمیوں، اشتعال انگیزی، گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عزائم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ، جس سے قومی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔
حکم نامے کے مطابق، انتظامیہ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ضلع بھر میں اس پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ شوپیاں اور کولگام اضلاع میں بھی اسی نوعیت کے حکم نامے جاری کیے گئے ہیں، جن میں وی پی این کے استعمال کو’سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ‘قرار دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق، اس سے قبل جموں و کشمیر کے کئی دیگر اضلاع میں بھی وی پی این پر پابندی لگائی جا چکی ہے ، جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں۱۰سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈوڈہ ضلع میں دو افراد کو وی پی این استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، جس کے بعد ان کے خلاف پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ان کی شناخت خالد ابرار اور محمد عرفان کے طور پر ہوئی ہے ۔
وی پی این کے غلط استعمال میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں گمراہ کن معلومات پھیلانا، غیر قانونی تنظیموں سے رابطہ، سکیورٹی سسٹمز کو نظرانداز کرنا، ممنوعہ مواد تک رسائی حاصل کرنا اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کی آن لائن ہم آہنگی شامل ہے ۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وی پی این کا غلط استعمال شناخت چھپانے ، نیٹ ورک میں گھسنے اور ڈیجیٹل جرائم انجام دینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ، اسی لیے کئی علاقوں میں اسے وقتی طور پر محدود کیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مشتبہ سرگرمیوں کے تناظر میں ایک’احتیاطی قدم‘ہے ، اور ضرورت پڑنے پر مستقبل میں بھی اس حوالے سے مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۲۵کشمیر میں شعبہ سیاحت کیلئے انتہائی کٹھن ثابت ہوا

Next Post

کشمیر میں اگلے ۳دنوں کے دوران برف وباراں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی گریز میں تازہ برف باری

کشمیر میں اگلے ۳دنوں کے دوران برف وباراں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.