بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں ایم بی بی ایس داخلہ تنازع شدت اختیار کرگیا، لوک بھون کے باہر زبردست احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار, مقامی خبریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں/۲۷دسمبر
جموں کے لوک بھون کے باہر ہفتہ کو اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب درجنوں مظاہرین نے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس ریاسی میں جاری ایم بی بی ایس داخلہ تنازع کے خلاف احتجاج کیا۔
شری ماتا ویشنو دیوی سنگھرش سمیتی،جو متعدد دائیں بازو کی تنظیموں کا نیا اتحاد ہے‘کی قیادت میں مظاہرین نے ایل جی گو بیک اور دیگر نعرے لگاتے ہوئے متنازعہ داخلہ فہرست کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں بی جے پی خواتین ونگ کی کارکنان کے ساتھ ساتھ جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارون گپتا سمیت کئی تجارتی رہنما بھی شامل ہوئے ۔ مظاہرین کی بڑی تعداد کے باعث مرکزی سڑک بند رہی جس سے ایک گھنٹے سے زیادہ ٹریفک جام رہا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، تاہم احتجاجی گروپوں کو پیچھے دھکیلنے میں اہلکاروں کو خاصی دقت پیش آئی کیونکہ کئی مظاہرین لوک بھون کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے ۔
سنگھرش سمیتی کے کنوینر کرنل سکھویرد سنگھ منکوٹیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’ہم اپنے مذہبی جذبات سے متعلق جائز مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔ ہم کسی مذہب کے طلبہ کے خلاف نہیں، مگر چاہتے ہیں کہ میڈیکل کالج کی نشستیں صرف ہندو طلبہ کے لیے مخصوص ہوں‘‘۔
منکوٹیا نے مزید کہا کہ چونکہ ایل جی شرائن بورڈ کے چیئرمین ہیں اس لیے ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کسی بھی کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں۔ منکوٹیا نے مطالبہ کیا کہ اگر نشستوں کی مخصوص مختص کرنا ممکن نہیں تو حکومت کالج کو بند کرنے پر غور کرے ۔
واضح رہے کہ تنازع اس وقت بھڑکا جب گزشتہ ماہ ۵۰نشستوں والے پہلے ایم بی بی ایس بیچ کے داخلے نیٹ میرٹ لسٹ کے ذریعے مکمل ہوئے ، جن میں۴۲مسلم امیدوار زیادہ تر کشمیر سے سات ہندو طلبہ جموں سے اور ایک سکھ امیدوار شامل ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیریوں کی بڑھتی ہراسانی قومی سلامتی کا مسئلہ:سجاد لون

Next Post

پنڈتوں کی ثقافتی اور لسانی تشخص میں آ رہی کمی پر تشویس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
Next Post
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان

پنڈتوں کی ثقافتی اور لسانی تشخص میں آ رہی کمی پر تشویس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.