اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

برف فباری و بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ سردیوں کا زور تیز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
۲۰۰۷ کے بعد کشمیر کا سردترین نومبر

cold srinagar

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۲۷دسمبر
محکمہ موسمیات کی طرف سے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے درمیان وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کو زور تیز تر ہوا ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں ۲۷سے ۲۹دسمبر تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ۳۰دسمبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں۳۱دسمبر سے یکم جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آمود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ۲جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کا برف و باراں متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۳سے۷جنوری تک موسم جزوی ابر آلود جبکہ۸؍اور۹ جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک اور انتظامیہ کی ایڈوائزرز پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے کچھ حصوں میں اگلے دو دنوں کے دوران درمیانی سے گہری دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہونے سے سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں۲۸ نومبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ‘ منفی۳ء۴ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۷ء۴؍اور منفی۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۹ء۹ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں تین او جی ڈبلیوز پی ایس اے کے تحت گرفتار

Next Post

علیحدگی پسند بیانیہ ختم‘کشمیر کا مستقبل اب بھارت کے اندر ترقی سے تشکیل پائیگا:میر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے:غلام حسن میر

علیحدگی پسند بیانیہ ختم‘کشمیر کا مستقبل اب بھارت کے اندر ترقی سے تشکیل پائیگا:میر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.