منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

صدر جمہوریہ نے 20 بہادر بچوں کو باوقار پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار’ سے نوازا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-27
in قومی خبریں
A A
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

Murmu

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں 18 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 20 بہادر بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں پر ‘پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار’سے نوازا ہے ۔
محترمہ مرمو نے جمعہ کو یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان بچوں کو ان کے غیر معمولی کارناموں پر یہ باوقار قومی ایوارڈزعطا کیے ۔ صدرِ جمہوریہ نے ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے اپنے کنبے ، اپنے سماج اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعزاز حاصل کرنے والے ان بچوں سے ملک کے دیگر تمام بچے ترغیب حاصل کریں گے ۔
صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ تقریباً 320 سال قبل، سکھ مذہب کے دسویں گرو اور تمام ہندوستانیوں کے لیے قابلِ احترام گرو گوبند سنگھ جی اور ان کے چاروں صاحبزادوں نے حق اور انصاف کی خاطر جنگ اور جدوجہد کرتے ہوئے قربانی دی تھی۔ آج کے دن ہم سب ان کے دو سب سے چھوٹے صاحبزادوں کو یاد کرتے ہیں جن کی بہادری کا احترام ملک اور بیرونِ ملک کیا جاتا ہے ۔
محترمہ مرمو نے کہا، ”مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام بچوں نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ بہادری، فن و ثقافت، ماحولیات، اختراع، سائنس و ٹیکنالوجی، سماجی خدمت اور کھیل کود جیسے مختلف شعبوں میں آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کا تعارف حاصل ہوا ہے ۔”
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سات سالہ واکا لکشمی پراگنیکا جیسے باصلاحیت بچوں کی وجہ سے ہی ہندوستان عالمی سطح پر شطرنج کی سپر پاور مانا جاتا ہے ۔ اجے راج اور محمد سیدان پی نے اپنی بہادری اور سمجھ بوجھ سے دوسروں کی جان بچا کر انتہائی قابلِ تعریف کام کیا ہے ۔ اسی طرح نو سالہ بیٹی ویوما پریا اور گیارہ سالہ بہادر بیٹے کملیش کمار نے اپنی ہمت سے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ دس سالہ شرون سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کے دوران جنگی خطرات کے باوجود اپنے گھر کے قریب سرحد پر تعینات ہندوستانی فوجیوں کو باقاعدگی سے پانی، دودھ اور لسی پہنچائی۔ وہیں، معذور بیٹی شیوانی ہوسورو اپارا نے معاشی اور جسمانی معذوری کے باوجود کھیلوں کی دنیا میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ویبھو سوریہ ونشی نے کرکٹ کی مسابقتی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی اور کئی ریکارڈ قائم کیے ۔
محترمہ مرمو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایسے بہادر اور باصلاحیت بچے مستقبل میں بھی اچھے کام جاری رکھیں گے اور ہندوستان کے مستقبل کو روشن بنائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی فوج کا شمال مغربی نائجیریا میں آئی ایس پر حملہ: ٹرمپ

Next Post

کھرگے ۔راہل۔پرینکا نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
کھڑگے نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھرگے ۔راہل۔پرینکا نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.