اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وندے بھارت کشمیر کی نئی لائف لائن بن گئی ہے :ڈاکٹر فاروق

’سڑکیں بند ہو جائیں یا پروازوں میں تاخیر ہو تب بھی یہ ٹرین چلتی رہے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۲۲ دسمبر
نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ وندے بھارت ٹرین کشمیر کے عوام کے لیے ایک لائف لائن بن کر ابھری ہے، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں جب سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو جاتا ہے اور موسم کی خرابی کے باعث پروازیں اکثر تاخیر کا شکار رہتی ہیں۔
فاروق عبداللہ نے پیر کے روز ماتا ویشنو دیوی کے بیس کیمپ کٹرا سے وندے بھارت ٹرین کے ذریعے سرینگر کا سفر کیا۔حکام کے مطابق ڈاکٹر فاروق کٹرا قصبہ پہنچے، جہاں سے انہوں نے وندے بھارت ٹرین میں سوار ہو کر سرینگر کا رخ کیا۔
بعد ازاںصحافیوں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے نئی شروع کی گئی وندے بھارت سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین نے مسافروں کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا ’’وندے بھارت ٹرین کشمیر کے لیے ایک لائف لائن بن گئی ہے۔ اگر برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہو جائیں یا پروازیں تاخیر کا شکار ہوں تب بھی یہ ٹرین چلتی رہے گی‘‘۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں سردیاں اکثر روزمرہ زندگی کو شدید طور پر متاثر کرتی ہیں، جہاں قومی شاہراہیں کئی کئی دن بند رہتی ہیں اور فضائی سفر غیر یقینی ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں، ان کے مطابق، یہ ٹرین مسافروں، طلبہ، مریضوں اور تاجروں کے لیے ایک قابلِ اعتماد متبادل فراہم کرتی ہے۔
این سی سربراہ نے کہا کہ بہتر ریل رابطہ نہ صرف خراب موسم کے دوران عوام کو محفوظ سفر میں مدد دے گا بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت پہنچائے گا اور ضروری اشیاء کی ہموار ترسیل کو یقینی بنائے گا۔
داکٹر فاروق نے کہا کہ قابلِ اعتماد سفری رابطے وادی کے لیے نہایت اہم ہیں، خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں جب تنہائی ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔
ان کاکہنا تھا’’ برف باری اگرچہ مشکلات پیدا کرتی ہے، تاہم یہ وادی کے لیے ایک نعمت بھی ہے۔ انہوں نے کہا ’’برف باری ہمارے لیے اللہ کی نعمت ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں مزید برف عطا کرے‘‘۔
تازہ برف باری پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برف ہمیشہ سے اس خطے کے لیے ذریعہ روزگار اور امید رہی ہے۔ انہوں نے دوبارہ کہا، ’’برف باری ہمارے لیے ایک نعمت ہے۔ اللہ ہمیں اس سے مزید نوازے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی میں برف باری کیوں؟ریت کے ٹیلے برفانی اسکیئنگ مقامات میں بدل گئے

Next Post

کابینہ اجلا س مین سیلاب متاثرین کو زمین الاٹ کرنے کی پالیسی پر غور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
کابینہ اجلا س مین سیلاب متاثرین کو زمین الاٹ کرنے کی پالیسی پر غور

کابینہ اجلا س مین سیلاب متاثرین کو زمین الاٹ کرنے کی پالیسی پر غور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.