منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سعودی میں برف باری کیوں؟ریت کے ٹیلے برفانی اسکیئنگ مقامات میں بدل گئے

غیر معمولی موسمی نظام، شدید کم دباؤ اور بدلتے موسمی رجحانات نے صحرائی خطے کو عارضی طور پر برفانی منظر میں بدل دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, عالمی خبریں
A A
سعودی میں برف باری کیوں؟ریت کے ٹیلے برفانی اسکیئنگ مقامات میں بدل گئے

Why is it snowing in Saudi Arabia? Sand dunes turned into snowy skiing spots

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ‘نمایاں طور پر بڑھا دیں، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے

سرینگر/۲۲دسمبر
ایک نادر موسمی واقعے میں سعودی عرب کے شمالی حصوں میں گزشتہ جمعرات کو غیر متوقع طور پر برف باری ریکارڈ کی گئی۔ شدید گرمی اور خشک صحراؤں کے لیے مشہور اس صحرائی ملک میں برف باری کی اطلاعات تبوق اور حائل کے پہاڑی علاقوں، بالخصوص اردن کی سرحد کے قریب جبل اللوز سے موصول ہوئیں۔
الجزیرہ اور گلف ٹائمز سمیت مختلف نیوز اداروں نے اس کی تصدیق کی۔
اس غیر معمولی موسم نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر آمادہ کیا اور وہ اس نادر منظر سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھورے ریت کے ٹیلے برف باری کے بعد سفید منظر میں بدل گئے، جہاں لوگ روایتی موسیقی پر رقص کرتے اور دوستوں و اہلِ خانہ کے ساتھ اس نایاب موسم کا جشن مناتے نظر آئے۔
سعودی گزٹ نے اتوار کے روز رپورٹ کیا کہ تبوق، توریف، قریات، دوادمی اور طائف میں درجہ حرارت کم ہو کر ۲ ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جبکہ سکاکا اور حائل میں درجہ حرارت تقریباً ۳ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں سرد موسم آئندہ دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے پہلے ہی شدید سرد موسم، درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور تبوق و حائل کے بلند علاقوں میں برف باری کے امکان سے خبردار کیا تھا۔
رپورٹ میں ماہرینِ موسمیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ صورتحال مشرقِ وسطیٰ کے بعض حصوں میں پھیلنے والے گہرے کم دباؤ کے نظام سے جڑی ہوئی ہے، جس کے باعث شدید بارشیں، سرد ہوائیں اور ایسے علاقوں میں بھی برف باری ہوئی جہاں عام طور پر اس طرح کا موسم متوقع نہیں ہوتا۔
تاہم گلف نیوز نے سعودی ماہرِ فلکیات محمد بن ردّہ الثقفی کے حوالے سے بتایا کہ شمالی سعودی عرب میں ہر موسمِ سرما میں وقتاً فوقتاً برف باری ہوتی رہتی ہے، اگرچہ اس کا کوئی مقررہ فلکیاتی چکر نہیں ہوتا۔ الثقفی، جو طائف آسٹرونومیکل سن ڈائل کے ماہر اور عرب یونین فار اسپیس اینڈ آسٹرونومی سائنسز کے رکن ہیں، کے مطابق اس تکرار کا انحصار زیادہ تر بدلتے ہوئے موسمی اور فضائی حالات پر ہوتا ہے۔
گزشتہ ہفتے خطے میں غیر معمولی موسم دیکھنے میں آیا، جب دبئی میں شدید بارشوں نے سڑکوں کو زیرِ آب کر دیا اور دفاتر کو ملازمین سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دینی پڑی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں لوگوں کو گھٹنوں تک پانی میں چلتے دیکھا گیا، جبکہ شدید بارشوں کے بعد درجۂ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے معروف براڈ کاسٹر، صحافی اور مصنف عبدالاحد فرہاد انتقال کر گئے

Next Post

وندے بھارت کشمیر کی نئی لائف لائن بن گئی ہے :ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ‘نمایاں طور پر بڑھا دیں، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ‘نمایاں طور پر بڑھا دیں، امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے
عالمی خبریں

ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
اقوام متحدہ کے قیام کی 81ویں سالگرہ، دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ اس کی ضرورت ہے: گوتریس
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کے قیام کی 81ویں سالگرہ، دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ اس کی ضرورت ہے: گوتریس

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
فرانس میں احتجاج کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات، پیرس کے عجائب گھر بند
عالمی خبریں

فرانس میں احتجاج کے پیش نظر 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات، پیرس کے عجائب گھر بند

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
علاقائی مسائل کے حل میں ترکیہ ذمہ داری اٹھانے کاسلسلہ جاری رکھے گا:وزیر فیدان
عالمی خبریں

علاقائی مسائل کے حل میں ترکیہ ذمہ داری اٹھانے کاسلسلہ جاری رکھے گا:وزیر فیدان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
فلپائن میں تربیتی طیارے حادثے کا شکار، فضائیہ کے چار پائلٹ ہلاک
عالمی خبریں

فلپائن میں تربیتی طیارے حادثے کا شکار، فضائیہ کے چار پائلٹ ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
عالمی خبریں

ایرانی صدر پزشکیان 27 اکتوبر کو ماسکو میں پوتن سے ملاقات کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
Next Post
’اتحاد کی ضرورت ہے ‘ اندرونی اختلافات ختم ہونے چاہئے ‘

وندے بھارت کشمیر کی نئی لائف لائن بن گئی ہے :ڈاکٹر فاروق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.