جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیراعظم اردن، ایتھوپیا اور عمان کے چار روزہ دورے پر روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in قومی خبریں
A A
ھارت اور چین کا مل کر کام کرنا ضروری‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز تین ممالک اردن، ایتھوپیا اور عمان کے چار روزہ دورے پر اردن کے لیے روانہ ہو گئے ۔
دورے کے پہلے مرحلے کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ تینوں ممالک کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تہذیبی تعلقات کے ساتھ ساتھ جامع عصری دوطرفہ تعلقات بھی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے پہلے وہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کی دعوت پر اردن جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے کی علامت ہوگا۔
مسٹر مودی شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور اردن کے وزیر اعظم جعفر حسن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے اور ان کی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔ مسٹر مودی اردن میں مقیم ہندوستانی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ”میں متحرک ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کروں گا، جنہوں نے ہند-اردن تعلقات میں اہم رول ادا کیا ہے ۔”
مسٹر مودی اردن سے ایتھوپیا کے اپنے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے ۔ وہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر وہاں جا رہے ہیں۔ ایتھوپیا کا دارالحکومت ادیس ابابا افریقی یونین کا ہیڈکوارٹر بھی ہے ۔ سال 2023 میں ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران افریقی یونین کو جی-20 کا مستقل رکن شامل کیا گیا تھا۔ ادیس ابابا میں وہ وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے اور وہاں مقیم ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کریں گے ۔
مسٹر مودی ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ”مجھے ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بھی اعزاز حاصل ہوگا، جہاں میں ‘لوک تنتر کی جننی’ کے طور پر ہندوستان کے سفر اور ہند-ایتھوپیا شراکت داری عالمی جنوبی ممالک (گلوبل ساؤتھ) کے لیے کیا قدر و قیمت لا سکتی ہے ، اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔”
دورے کے آخری مرحلے میں مسٹر مودی عمان جائیں گے ۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کے قیام کے 70 برس مکمل ہونے کی علامت ہوگا۔ وہ عمان کے سلطان کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ”مسقط میں میں عمان کے سلطان کے ساتھ اپنی بات چیت اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ ہمارے مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی امید رکھتا ہوں۔”
وہ عمان میں ایک اجتماع کے دوران ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ”میں عمان میں ہندوستانی تارکین وطن کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کروں گا، جنہوں نے ملک کی ترقی اور ہماری شراکت داری کو آگے بڑھانے میں نہایت اہم رول ادا کیا ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی پولیس نے میسی کے پروگرام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی

Next Post

تہواروں کے موقع پر بھی ہوائی کرایوں میں ناجائز اضافے پر کارروائی ہو گی: نائیڈو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

تہواروں کے موقع پر بھی ہوائی کرایوں میں ناجائز اضافے پر کارروائی ہو گی: نائیڈو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.