اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ادھم پور کے سون مجالتا علاقے میں انکاونٹر شروع گولیوں کا تبادلہ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموںکشمیر کے ضلع ادھم پور کے سون مجالتا علاقے میں پیر کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہو گیا، جس کے بعد پورے علاقے کو سیل کر کے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اضافی فورسز طلب کر لی ہیں۔
آئی جی جموں بھیم سین توٹی نے تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ تلاشی و محاصرے کی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشترکہ ٹیموں نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے اور آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی فورسز نے مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی کی، وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد علاقے میں وقفے وقفے سے گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
سیکورٹی حکام کے مطابق علاقے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ قریبی جنگلات اور دشوار گزار مقامات میں بھی تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے ۔ آپریشن کے دوران ڈرونز اور دیگر جدید نگرانی کے آلات کی مدد سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔
انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سون مجالتا اور ملحقہ علاقوں میں نقل و حرکت محدود کر دی ہے اور مقامی لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاراشٹر مذہبی منافرت اور توہین رسالت کے خلاف ایوان میں بل پیش

Next Post

’سنتوش ٹرافی کیلئے ٹیم کے انتخاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ ہو گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’سنتوش ٹرافی کیلئے ٹیم کے انتخاب  میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ ہو گی‘

’سنتوش ٹرافی کیلئے ٹیم کے انتخاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ ہو گی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.