اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سنتوش ٹرافی کیلئے ٹیم کے انتخاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ ہو گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’سنتوش ٹرافی کیلئے ٹیم کے انتخاب  میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ ہو گی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں و کشمیر کے وزیرِ کھیل ستیش شرما نے پیر کے روز سنتوش ٹرافی کیلئے ٹیم کے انتخاب کے معاملے میں معیاد بند غیر جانبدارانہ جانچ کی یقین دہانی کرائی۔
یہ یقین دہانی بی جے پی کے جموں خطے کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے پس منظر میں کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل اس سے قبل ہی ان الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکی ہے اور ٹیم کے انتخاب کو میرٹ پر مبنی اور شفاف بتایا ہے۔
وزیر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا’’سنتوش ٹرافی کے لیے فٹ بال چیمپئن شپ کی ٹیم کے انتخاب سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تفصیلی اور غیر جانبدارانہ جانچ وقت کی پابندی کے ساتھ کی جائے گی۔میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میرٹ پر مبنی انتخابی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف سخت نتائج اور مناسب تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘‘۔
سنتوش ٹرافی کے لیے ٹیم کے انتخاب کے عمل کو ’غیر قانونی اور امتیازی‘ قرار دیتے ہوئے، جے اینڈ کے بی جے پی کی ترجمان راجنی سیٹھی نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ جموں سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں کو مسترد کر دیا گیا اور صرف کشمیر کے کھلاڑیوں کو سنتوش ٹرافی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
سیٹھی نے کہا’’…نیشنل کانفرنس کی حکومت متعصبانہ اور امتیازی پالیسیوں کے ذریعے مسلسل جموں کے نوجوانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔جموں کو ستیش شرما سے، جو خود جموں سے تعلق رکھتے ہیں، بہت زیادہ توقعات تھیں، لیکن انہوں نے بھی وہی امتیازی رویہ اختیار کیا‘‘۔
اسی دن ردعمل دیتے ہوئے اسپورٹس کونسل کے ایک عہدیدار نے کہا’’سنتوش ٹرافی کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ایک ایسے عمل کے ذریعے کیا گیا جو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا۔ جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن میں انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے اس کی عدم موجودگی میں، اسپورٹس کونسل گزشتہ دو برسوں سے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے ٹیمیں تشکیل دے رہی ہے اور اس نے میرٹ پر مبنی اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا ہے‘‘۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹرائلز کے بعد ۵۱ کھلاڑیوں میں سے ۳۲کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں جموں خطے کے آٹھ کھلاڑی بھی شامل تھے، اور انہیں ۲۱ نومبر سے جموں میں منعقد ہونے والے رہائشی کوچنگ کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا‘‘۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ کیمپ ۱۲ دسمبر تک جاری رہا اور آخرکار سلیکشن کمیٹی نے ۲۳ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، جن میں جموں کے چار کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو سنتوش ٹرافی میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ جموں کا ایک کھلاڑی امتحان کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہو سکا، جبکہ دوسرا کھلاڑی آنے والے دنوں میں ٹیم سے جڑ رہا ہے۔(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور کے سون مجالتا علاقے میں انکاونٹر شروع گولیوں کا تبادلہ جاری

Next Post

پلوامہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

پلوامہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.