جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجیہ سبھا میں اٹھا ہوائی مسافروں کی سلامتی سے سمجھوتے کا معاملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-13
in قومی خبریں
A A
تین سال کے وقفے کے بعد راجیہ سبھا کی نمائندگی ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

نئی دہلی، 12 دسمبر (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے وکرم جیت سنگھ ساہنی نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں ہوائی مسافروں کی سلامتی سے سمجھوتہ کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے ) سے پائلٹوں کی سروس شرائط سے متعلق حکم نامہ کو دوبارہ نافذ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے ایوانِ بالا کے چیئرمین کی اجازت سے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ جنوری میں پائلٹوں کی سروس شرائط میں بہتری کے تحت ایک سرکولر جاری کیا گیا تھا، جس میں رات کی پرواز کے بعد پائلٹس کو 36 گھنٹے کی بجائے 4 گھنٹے آرام دینے کی بات کہی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں یہ سرکولر نافذ ہونے کے بعد ایئرلائنز کی بدانتظامی کے سبب ہوائی اڈوں پر افرا تفری مچ گئی، جس کے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم مسافروں کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ ہے ۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس معاملے کا حل نکالنا سب کی ذمہ داری ہے اور مسافروں کی حفاظت و پائلٹوں کی سہولت کے پیش نظر اس سرکولر کو دوبارہ نافذ کیا جانا چاہیے ۔
عام آدمی پارٹی کے ہی سنجے سنگھ نے راجدھانی کے سِری فورٹ اسپورٹس کمپلیکس میں عوام کو درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کمپلیکس میں شراب کی دکان کھولی گئی ہے ، جس سے یہاں آنے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں میں خوف کا ماحول ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کمپلیکس میں شراب نوشی کی وجہ سے 28 افراد کی رکنیت منسوخ کی جا چکی ہے ، لیکن اب خود حکومت نے یہاں شراب کا لائسنس جاری کر دیا ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے راجندر گپتا نے موہالی سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موہالی کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ایسی پروازیں چلانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے لیکن کم پروازوں کے باعث لوگوں کو اس کے لیے دہلی آنا پڑتا ہے ۔
بی جے پی کے مدن راٹھور نے سوشل میڈیا پر فحش ریلوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان سے سماجی رشتے تباہ ہو رہے ہیں اور خاندانی تعلقات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے ست پال شرما نے جموں و کشمیر میں آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باعث لوگوں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ۔
نامزد رکن پی ٹی اوشا نے ڈوپنگ مخالف ٹیسٹنگ کِٹ ملک میں تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے بھیم سنگھ نے طبی شعبے کے لیے ہندوستانی علامتی نشان ڈیزائن کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوددار ملک کے طور پر ہمارا قومی نشان ہندوستانی روایت اور شناخت پر مبنی ہونا چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس،یوکرین جنگ "تیسری عالمی جنگ” تک لے جا سکتی ہے:ٹرمپ

Next Post

‘میں کسانوں کی خودکشی کے اعداد و شمار میں نہیں جانا چاہتا، یہ غیر انسانی بات ہوگی’: شیو راج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 42 روپے مہنگا

2026-06-02
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پردھان کو فوری طور پر وزیر تعلیم کے عہدے سے ہٹائیں مودی: کانگریس

2026-06-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

صدرجمہوریہ کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کو ملے پانچ نئے جج

2026-06-02
اردن کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف دفاعی نظام اور فوجی مصنوعات سے جنگ
قومی خبریں

پرگتی فوجی مشق مکمل، ہندوستان نے 12 دوست ممالک کو مقامی ہتھیار اور دفاعی نظام خریدنے کی پیشکش کی

2026-05-31
Next Post
’نہرو نے سندھ طاس معاہدہ کرکے ہندوستان کا پانی پاکستان کو دے کر تاریخی غلطی کی‘

'میں کسانوں کی خودکشی کے اعداد و شمار میں نہیں جانا چاہتا، یہ غیر انسانی بات ہوگی': شیو راج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.