جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سی فائیو:کیا ٹرمپ بھارت سمیت پانچ بڑی طاقتوں کا نیا ’سپر کلب‘ بنا رہے ہیں؟

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ جی ۷؍ اور دیگر روایتی جمہوری اور دولت پر مبنی گروپنگز کو ایک طرح سے کنارے لگا دے گا:رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سی فائیو:کیا ٹرمپ بھارت سمیت پانچ بڑی طاقتوں کا نیا ’سپر کلب‘ بنا رہے ہیں؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایک نئے ایلیٹ ’سی فائیو‘ یا ’کور فائیو‘ فورم کو تشکیل دینے کے امکان پر غور کر رہے ہیں، جو دنیا کی بڑی طاقتوں‘امریکہ، روس، چین، بھارت اور جاپان‘کو ایک ساتھ لائے گا، اور موجودہ یورپ غالب جی ۷؍ اور دیگر روایتی جمہوری اور دولت پر مبنی گروپنگز کو ایک طرح سے کنارے لگا دے گا۔
اگرچہ اس حوالے سے اب تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، مگر امریکی نشریاتی ادارے پولیٹیکو نے رپورٹ کیا کہ اس نئی ہارڈ پاور گروپ کا خیال نیشنل سکیورٹی اسٹریٹجی کے اْس طویل، غیر شائع شدہ ورڑن میں سامنے آیا ہے جسے وائٹ ہاؤس نے گزشتہ ہفتے جاری کیا تھا۔
نشریاتی ادارے نے کہا کہ وہ اس طویل منصوبے کے وجود کی تصدیق نہیں کر سکا، تاہم اس کا تذکرہ ڈیفنس ون نے کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ منصوبہ یہ ہے کہ بڑی طاقتوں کا ایک ایسا نیا ادارہ تشکیل دیا جائے جسے جی ۷ کی اْن شرائط نے محدود نہ کیا ہو جن کے مطابق رکن ممالک کا دولت مند اور جمہوری ہونا ضروری ہے۔
’’اسٹریٹجی ایک ’کور فائیو‘ یا سی فائیو کی تجویز پیش کرتی ہے، جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ، چین، روس، بھارت اور جاپان شامل ہوں گے‘ایسے ممالک جن کی آبادی ۱۰۰ ملین سے زیادہ ہے۔ یہ گروپ جی ۷ کی طرح باقاعدگی سے ملاقاتیں کرے گا، مخصوص موضوعات پر سربراہی اجلاس ہوں گے۔ مجوزہ سی فائیو کے ایجنڈے کا پہلا موضوع: مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی، خاص طور پر اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی معمول پر واپسی‘‘ ہوگا
پولیٹیکو کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اس دستاویز کے وجود کی تردید کر دی ہے، پریس سیکرٹری ہنہ کیلی نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ’’۳۳ صفحات کے سرکاری پلان کے علاوہ کوئی دوسرا، نجی یا خفیہ ورڑن موجود نہیں ہے۔‘‘
تاہم قومی سلامتی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس خیال میں ’’ٹرمپ جیسی‘‘ جھلک موجود ہے، اور سی فائیو کا قیام موجودہ وائٹ ہاؤس کے مزاج کے مطابق ہو سکتا ہے۔
’’یہ اسی انداز سے مطابقت رکھتا ہے جس طرح ہم سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ دنیا کو دیکھتے ہیں‘غیر نظریاتی طور پر، طاقتور کھلاڑیوں کیلئے رغبت کے ساتھ، اور اْن بڑی طاقتوں کے ساتھ تعاون کے رجحان کے تحت جو اپنے خطوں میں اثر و رسوخ کے دائرے قائم رکھتی ہیں،‘‘ ٹوری ٹاؤسیگ نے، جو بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں یورپی امور کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں، پولیٹیکو کو بتایا۔
ٹاؤسیگ نے نوٹ کیا کہ یورپ اس نظریاتی سی فائیو میں شامل نہیں، ’’جس سے میرا خیال ہے کہ یورپی یہ سمجھیں گے کہ یہ انتظامیہ روس کو ایک ایسی قائدانہ طاقت کے طور پر دیکھتی ہے جو یورپ میں اپنے اثر و رسوخ کا دائرہ قائم رکھ سکتی ہے۔‘‘
مائیکل سوبولک، جو پہلی ٹرمپ انتظامیہ کے دوران ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کے معاون کے طور پر کام کر چکے ہیں، نے نشاندہی کی کہ سی فائیو کا قیام ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران چین سے متعلق پالیسی سے انحراف ہوگا۔
’’پہلی ٹرمپ انتظامیہ عظیم طاقتوں کے درمیان مقابلے کے تصور پر قائم تھی، اور اسی بنیاد پر چین کے ساتھ تعلقات کو بیان کیا جاتا تھا…یہ اس سے بہت بڑا انحراف ہے۔‘‘
یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن میں پہلے ہی یہ بحث جاری ہے کہ ٹرمپ کی دوسری مدت عالمی نظام میں کس حد تک تبدیلی لا سکتی ہے۔ یہ خیال جی ۷؍اور جی۲۰ جیسے موجودہ فورمز کو ایک کثیر قطبی دنیا کے لیے ناکافی قرار دیتا ہے، اور آبادی اور فوجی و معاشی طاقت رکھنے والے بڑے ممالک کے درمیان براہِ راست سودے بازی کو ترجیح دیتا ہے۔
امریکی حلیف اس اقدام کو ’’طاقتور لیڈروں‘‘ کی قبولیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، کیونکہ اس سے روس کو یورپ پر فوقیت ملتی ہے اور مغربی اتحاد اور نیٹو کے اشتراک کو ممکنہ طور پر کمزور کیا جا سکتا ہے۔(بشکریہ این ڈی ٹی وی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ندرُو کی کاشتکاری سینکڑوں گھرانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ

Next Post

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کو کابینہ کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کو کابینہ کی منظوری

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کو کابینہ کی منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.