ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ندرُو کی کاشتکاری سینکڑوں گھرانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ

سخت سردی میں ہاتھ سن ہوجاتے ہیں‘لیکن یہی ہماری پہچان ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ندرُو کی کاشتکاری سینکڑوں گھرانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

وادی کشمیر میں صدیوں پرانی ذائقے کی علامت اور ہر گھر کی پسندیدہ سبزی’ندرو‘کی کاشتکاری تواتر کے ساتھ کئی گھرانوں کے روزگار کا موثر وسیلہ ہے ۔
ندرُو کو پانی سے نکالنے کا عمل محض محنت نہیں بلکہ محبت ہے ، اور یہ محبت نسلوں سے کشمیر کی ہتھیلیوں میں چلتی چلی آرہی ہے ۔
جھیل ڈل کے معروف ندرُو کاشتکار غلام نبی کہتے ہیں’’ندرُو نکالنا موج نہیں، سخت سردی میں ہاتھ سن ہوجاتے ہیں، لیکن یہ ہمارا روزگار بھی ہے اور ہماری پہچان بھی‘‘۔
ان کے پاس کھڑا راجہ فیاض مسکرا کر کہتے ہیں’’اصل ندرُو کی پہچان اس کی صاف گرہ اور اندرونی نرمی ہے‘ندرو کو سمجھنے کے لیے برسوں پانی کی خوشبو سونگھنی پڑتی ہے ، تب کہیں جا کر اس کی اصل پہچان سامنے آتی ہے‘‘۔
کشمیر کے کھانوں میں ندرُو کو ایک ایسا مقام حاصل ہے جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔ یخنی میں ڈوبا ہوا سفید ندرُو ہو یا تیز تڑکے والی تل والی ڈِش، یا پھر ہانڈ چمن کے ساتھ اس کی خفیف کرکرا خوشبو- ہر کشمیری کے لیے یہ ذائقہ گھر کی یاد ہے ۔ بزرگ عورتیں اکثر ہنستے ہوئے کہتی ہیں، نرم ندرُو ہو تو ساری ڈش سنور جاتی ہے ، ورنہ سارا کھانا روٹھ جاتا ہے ۔
گزشتہ چند برسوں میں ندرُو کی قیمت میں حیران کن اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے ۔ سردیوں میں جب جھیلیں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں تو پیداوار کم ہوتی ہے اور قیمت ۳۰۰سے۴۵۰روپے فی کلو تک پہنچ جاتی ہے ۔
سرینگر کے ریڈی مارکیٹ میں بیٹھے دکاندار حکیم جان نے بتایا’’ندرو ایسا مال ہے کہ گرمی ہو یا سردی، لوگوں نے تو لینا ہی لینا ہے ۔ قیمت بڑھے تو شکوہ کرتے ہیں لیکن خالی ہاتھ نہیں جاتے ‘‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ندرُو کی خوشبو اب صرف کشمیر تک محدود نہیں رہی۔ دبئی، مسقط، دوحہ، لندن، نیویارک اور کینیڈا میں موجود کشمیری کمیونٹی ندرُو کو صرف سبزی نہیں بلکہ اپنے گھر کا دیا ہوا تحفہ سمجھتی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ندرُو صرف ذائقے کا خزانہ نہیں بلکہ فائبر، منرلز، وٹامنز اور کم کیلوری کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ندرو دل کے مریضوں کے لیے بھی اچھا ہے ، شوگر والوں کے لیے بھی، اور بچوں کے لیے تو خاص فائدہ مند ہے ۔ اس لحاظ سے ندرُو صرف ایک ثقافتی ورثہ نہیں بلکہ صحت مند خوراک کا بھی حصہ ہے ۔
علی محمد نامی ایک کاشتکار کا کہنا ہے کہ اس صنعت میں وسعت کی گنجائش بے تحاشا ہے ۔ اگر جدید پیکنگ، کولڈ اسٹوریج اور پروسیسنگ یونٹس قائم ہوں تو ندرُو کو بھی عالمی برانڈ بنایا جاسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سردیوں کا زور تیز‘سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

Next Post

سی فائیو:کیا ٹرمپ بھارت سمیت پانچ بڑی طاقتوں کا نیا ’سپر کلب‘ بنا رہے ہیں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سی فائیو:کیا ٹرمپ بھارت سمیت پانچ بڑی طاقتوں کا نیا ’سپر کلب‘ بنا رہے ہیں؟

سی فائیو:کیا ٹرمپ بھارت سمیت پانچ بڑی طاقتوں کا نیا ’سپر کلب‘ بنا رہے ہیں؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.