اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نہرو اور اندرا گابدھی نے ووٹ چوری کی‘

انتخابی اصلاحات پر لوک سبھا میں ہوئی بحث کے دوران وزیر داخلہ اور قائد حزب اختلاف میں گرما گرمی 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
’وندے ماترم پر تقسیم نے ملک کو تقسیم کیا‘

**EDS: THIRD PARTY IMAGE, SCREENGRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Union Home Minister Amit Shah speaks during a debate on Vande Mataram in the Rajya Sabha at the Winter session of Parliament, in New Delhi, Tuesday, Dec. 9, 2025. (Sansad TV via PTI Photo) (PTI12_09_2025_000142B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی


کیا ملک میں جمہوریت محفوظ رہ سکتی ہے جب وزیراعظم، وزیراعلیٰ کا فیصلہ ’درانداز‘ کریں گے؟:امیت شاہ

سرینگر/۱۰دسمبر
    لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث کے دوران مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کی تقریر میں ان اور قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کے درمیان سخت ٹکراؤ دیکھنے میں آیا۔ جب کانگریس کے رکن پارلیمان نے وزیر کو اپنی پریس کانفرنس پر، جس میں انہوں نے ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا، بحث کرنے کی للکار دی، تو بی جے پی لیڈر نے پلٹ کر جواب دیا کہ یہ کوئی طے نہیں کرے گا کہ وہ کس ترتیب سے بات کریں گے۔
    اپنی تقریر کے دوران اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ وہ موجودہ ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ساتھ ہی اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس آئی آر) پر بھی اعتراض اٹھاتے ہیں، جو کہ، ان کے مطابق، رولز کو اپڈیٹ کرنے اور صرف اہل ووٹرز کو شامل رکھنے کے لیے تھا۔ انہوں نے طنز کیا، ’’جب آپ جیت جاتے ہیں تو ووٹر لسٹیں بالکل ٹھیک ہوتی ہیں، آپ نئے کپڑے پہن کر حلف لیتے ہیں۔ لیکن جب آپ دھڑام سے گرتے ہیں، جیسے بہار میں، تب آپ کہتے ہیں کہ ووٹر لسٹ میں مسئلہ ہے… یہ دوہرے معیار نہیں چلیں گے۔‘‘
    راہل گاندھی کی ووٹر لسٹوں سے متعلق پریس کانفرنسوں پر طنز کرتے ہوئے‘جن میں سے ایک کو ’’ہائیڈروجن بم‘‘ کہا گیا تھا‘شاہ نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف ’ووٹ چوری‘ کی بات کرتے ہیں، جب کہ بعض خاندان‘واضح اشارہ نہرو،گاندھی خاندان کی طرف‘’’نسلی ووٹ چور‘‘ رہے ہیں۔
    اسی موقع پر گاندھی نے مداخلت کی اور شاہ سے کہا کہ پہلے یہ بتائیں کہ الیکشن کمشنرز کو اپنے عہدے کے دوران کسی بھی اقدام پر استثنیٰ کیوں دیا گیا ہے۔ وزیرِ داخلہ پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ انہوں نے ان کی پریس کانفرنسوں سے صرف اپنی پسند کے نکات چْنے، گاندھی نے چیلنج دیا: ’’اصل میں، آئیے میری پریس کانفرنس پر بحث کرتے ہیں۔ آئیے چلتے ہیں۔ امت شاہ جی، میں آپ کو تینوں پریس کانفرنسوں پر بحث کرنے کا چیلنج دیتا ہوں۔‘‘
    غصے میں بھرے شاہ نے جواب دیا: ’’میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں۔ میں ۳۰ سال سے قانون ساز اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوتا آیا ہوں۔ میرے پاس وسیع تجربہ ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف کہتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں میں پہلے اس یا دوسرے سوال کا جواب دوں۔ انہیں یہ بات واضح کر دوں: پارلیمنٹ آپ کی خواہشات پر نہیں چلے گی۔ میں فیصلہ کروں گا کہ میں کس ترتیب سے بات کروں گا۔ انہیں صبر کرنا چاہیے اور میرا جواب سننا چاہیے، میں سب کا جواب دوں گا۔ وہ میری تقریر کی ترتیب طے نہیں کریں گے۔‘‘
    پیچھے نہ ہٹتے ہوئے گاندھی نے شاہ کے جواب کو ’’دفاعی اور خوف زدہ‘‘ قرار دیا۔
    شاہ نے جواب دیا کہ وہ اکسانے پر نہیں آئیں گے اور کہا کہ ’ووٹ چوری‘ تب ہوتی ہے جب عوام کے مینڈیٹ کو پامال کیا جائے۔
    گاندھی،نہرو خاندان پر نشانہ سادھتے ہوئے شاہ نے الزام لگایا کہ ’ووٹ چوری‘ کا پہلا واقعہ اس وقت ہوا جب آزاد ہندوستان کے پہلے وزیراعظم کا فیصلہ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کانگریس کی صوبائی اکائیوں کے سربراہان کو ایک ایک ووٹ دینا تھا۔
    ’’تو۲۸ ووٹ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ملے اور دو ووٹ جواہر لال نہرو کے حق میں ڈالے گئے۔ لیکن نہرو جی وزیراعظم بن گئے،‘‘ انہوں نے کہا، جس پر اپوزیشن بینچوں میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔انہوں نے ایک اور مثال دیتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی جب رائے بریلی سے جیتیں، تو الیکشن الٰہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوا۔ عدالت نے، ان کے مطابق، الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔
    شاہ نے کہا’’یہ ایک بڑی ووٹ چوری تھی۔ اور پھر کیا ہوا؟ ووٹ چوری کو چھپانے کے لیے انہوں نے ایک قانون بنایا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا۔ قائدِ حزبِ اختلاف الیکشن کمشنرز کو استثنیٰ دینے کی بات کرتے ہیں، اور میں اس کا جواب دوں گا، لیکن وہ اس پر کیا کہیں گے؟ انہوں نے خود کو استثنیٰ دیا،‘‘ 
    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا’’پھر انہوں نے ججوں کی سینئرٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے، چوتھے نمبر والے جج کو چیف جسٹس بنایا اور پھر سپریم کورٹ میں کیس جیت لیا۔ یہ تاریخ ہے، شاید انہیں یہ کوئی نہیں پڑھاتا‘‘۔
    راہل گاندھی کی والدہ اور سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں ایک کیس دائر ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے شہریت حاصل کرنے سے پہلے ووٹ ڈالا تھا۔’’میں نے صرف ایک حقیقت بیان کی ہے،‘‘ انہوں نے کہا، جب کہ کانگریس کے ایم پیز نے اعتراض کیا کہ اس الزام میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
    شاہ نے راہل گاندھی، کانگریس اور اپوزیشن کے ای وی ایم (ای وی ایمز) پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کی مخالفت کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں ’’غیر قانونی تارکینِ وطن ووٹر لسٹ میں شامل رہیں‘‘۔اس پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔
    پارلیمنٹ کے باہر واک آؤٹ کی وجہ پوچھے جانے پر گاندھی نے کہا’’وزیر داخلہ کا جواب دفاعی تھا اور انہوں نے ان نکات کا جواب نہیں دیا جو ہم نے اٹھائے تھے۔ انہوں نے شفاف ووٹر لسٹوں، ای وی ایم کے ڈھانچے کی وضاحت، یا وہ ٹھوس ثبوت جنہیں میں نے اپنی پریس کانفرنسوں میں پیش کیا تھاکسی پر بھی بات نہیں کی۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ندائے مشرق ویب ڈیسک)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیگو بحران :’جموں ایئرپورٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا‘  

Next Post

دلی میں فضائی معیار میں بہتری، لیکن صورتحال اب بھی سنگین’

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
دلی میں فضائی معیار میں بہتری، لیکن صورتحال اب بھی سنگین’

دلی میں فضائی معیار میں بہتری، لیکن صورتحال اب بھی سنگین'

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.