اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پن بجلی پروجیکٹ ڈیولپر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، مقامی افراد کو روزگار نہیں دے رہے:کچلو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
کوار پن بجلی پروجیکٹ کیلئے سرمایہ کاری منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکنِ پارلیمنٹ سجاد احمد کچلو نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بنانے والی کمپنیاں طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور مقامی لوگوں کو روزگار نہیں دے رہیں۔ انہوں نے اس معاملے کی انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔
راجیہ سبھا میں زیرو آور کے دوران کچلو نے کہا کہ یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے لیے بجلی کا بنیادی ذریعہ ہائیڈرو پاور ہے، اور این ایچ پی سی کچھ منصوبے تیار کر رہا ہے جبکہ دیگر منصوبے جموں و کشمیر پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے پی ڈی سی) بنا رہی ہے۔
کچلو نے الزام لگایا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ڈیولپر مقامی روزگار کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ (ڈیولپر اور ریاست کے درمیان طے شدہ) معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
این سی رکن نے بے دخل کیے گئے لوگوں کی ناقص بازآبادکاری کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ جو لوگ آواز اٹھا رہے ہیں اْن کے خلاف پولیس شکایات درج ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
کچلو نے بتایا کہ چناب دریا پر تعمیر کیے جا رہے چار ہائیڈرو پروجیکٹس پاکل دْل، رَتلے، کیرو اور کوار ہیں۔
بی جے ڈی کے رکنِ پارلیمنٹ سسمت پاترا نے اڑیسہ کے ضلع گنجام میں رنگیلونڈا ایئر اسٹرپ کو ایک مکمل، سہولیات سے آراستہ برہم پور ایئرپورٹ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب محض علاقائی خواہش نہیں بلکہ ایک قومی معاشی ضرورت ہے۔
بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سیٹھ نے حکومت سے درخواست کی کہ ارکانِ پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈویلپمنٹ اسکیم کے قواعد میں تبدیلی کی جائے تاکہ جان لیوا بیماریوں کے علاج کے لیے ۱۰ فیصد فنڈ فراہم کیا جا سکے۔
بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ انیل سْکھ دیو راؤ بونڈے نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہیم لیبرا دوا کو ضروری ادویات کی فہرست میں شامل کرے۔ ہیم لیبرا ہیموفیلیا اے کے مریضوں میں خون بہنے سے بچانے یا اسے کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ سنگیتا یادو نے ملک بھر میں فیملی کیئر مراکز قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو بزرگ افراد اور یتیم بچوں کے لیے گھروں کا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ’فیملی کیئر سسٹم‘ کو قومی سطح پر نافذ کیا جانا چاہیے۔
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ نیراج ڈانگی نے مطالبہ کیا کہ راجستھانی زبان کو بھارتی آئین کے آرٹیکل ۳۴۵ کے تحت سرکاری زبان اور آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل کیا جائے۔
بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ مایا ناروَلیّا نے مطالبہ کیا کہ ٹرین نمبر ۱۱۷۲۰‘جبل پور رائے پور انٹر سٹی ایکسپریس ‘کا نام تبدیل کر کے آچاریہ ودیا ساگر انٹر سٹی ٹرین یا مْوک مَتی انٹر سٹی ٹرین رکھا جائے۔
بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ سکندر کمار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماچل پردیش میں اسٹارٹ اپس، اسکل ڈیولپمنٹ اور دیگر پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے دیگر ریاستوں کی طرف نقل مکانی نہ کرنا پڑے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی کشمیر کا شوپیاں دورہ سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

Next Post

۲۰دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

۲۰دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.